چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کا عہدہ سنبھالتے ہی پہلا حکم! سب کو ہلا دیا

لاہور(نیوز ڈیسک) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے عہدہ سنبھالتے ہی پہلا اہم انتظامی حکم جاری کردیا، رجسٹرار سمیت اہم عہدوں پر تقرر و تبادلے ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عرفان احمد سعید رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ تعینات کردیاگیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے منظوری دے دی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مسعود ارشد کوڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری لاہور ہائیکورٹ

تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج یار احمد ولانہ کو پرسنل سٹاف افسر برائے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرشید عابد کو سیشن جج ایچ آر لاہور ہائیکورٹ تعینات کیا گیاہے۔ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ ملک مشتاق احمد اوجلہ کو تبدیل کرکے انہیں سیشن جج قصور تعینات کیا گیا ہے۔سیشن جج ایچ آر لاہور ہائیکورٹ جاوید الحسن چشتی اور ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری لاہور ہائیکورٹ کا تبادلہ کرکے انہیں مزید تقرری کے لئے عدالت عالیہ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تبدیل ہونے والوں کو فوری نئی جائے تعیناتی پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *