’’ چند ماہ قبل میں ایک ٹف ٹاک شو میں گیا اور۔۔۔ ‘‘ فیصل سبزواری نے مدیحہ نقوی کے والدین کو شادی کیلئے کیسے راضی کیا؟ سب کچھ خود ہی بتا دیا

کراچی (ویب ڈیسک) ’’ چند ماہ قبل وہ ایک ٹف ٹاک شو میں گیا اور۔۔۔ ‘‘ فیصل سبزواری نے مدیحہ نقوی کے والدین کو شادی کیلئے کیسے راضی کیا؟ سب کچھ خود ہی بتا دیا۔۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری اور معروف ٹی وی میزبان مدیحہ نقوی کی شادی کو تھوڑا عرصہ بیت چکا ہے

تاہم اب فیصل نے اس راز سے پردہ اٹھادیا کہ انہوں مدیحہ کے والدین کو شادی کیلئے کس طرح راضی کیا۔ فیصل سبزواری اور ان کی اہلیہ مدیحہ نقوی آج نیوز کی رمضان ٹرانسمیشن ‘بارانِ رحمت’ میں بطور مہمان شریک ہوئے جہاں میزبان ریما خان نے ان سے کئی دلچسپ سوالات کئے اور دونوں معروف شخصیات نے بخوبی جوابات دیئے۔ سوالات و جوابات کے دوران فیصل سبزواری نے بتایا کہ چند ماہ قبل وہ ایک ٹف ٹاک شو میں گئے تھے، اس شو کے اینکر صاحبان کسی کو بولنے نہیں دیتے تاہم میں نے اُن کو بہت اچھا ہینڈل کیا۔ اس حوالے سے فون پر بات کرتے ہوئے مدیحہ کے والد نے کہا کہ بیٹا آپ بہت اچھا بولے جس کی وجہ سے وہ زیر ہو گئے۔ مدیحہ کے والد کی اس بات پر فیصل سبزواری نے ان سے کہا کہ یہ صلاحیت تو میرے اندر موجود ہے اسی لئے تو آپ کو بھی راضی کرلیا تھا۔ فیصل نے کہا کہ میں نے ان سے یہ بات کہی تو شرما گئے کیونکہ وہ بہت شریف انسان ہیں۔ فیصل نے بتایا کہ مدیحہ کی فیملی سے شادی کی بات کرنے میں خود ہی گیا تھا اور میں نے جھوٹ نہیں بولا اس لئے انہیں رضامند کرنے میں کامیاب رہا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *