صنم جنگ مارننگ شو سے قبل کیا کام کرتی تھیں؟ مداحوں کے لیے یقین کرنا مشکل

کراچی (ویب ڈیسک) صنم جنگ کا شمار پاکستان کی معروف اداکارائوں اور ٹی وی میزبانوں میں ہوتا ہے، وہ اس شعبے میں قدم جمانے سے قبل بینک میں بھی ملازمت کرچکی ہیں جس کا انکشاف خود انہوں نے کیا اور بتایا کہ جب وہ بینک کی نوکری کرتی تھیں تو ان کا رشتہ دیکھنے کچھ لوگ آئے تھے لیکن

انہوں نے رشتہ مسترد کردیا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق صنم جنگ نے لڑکیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ نہ سمجھیں کہ زندگی میں صرف آپ ہی مسترد ہوئی ہیں ہم بھی بہت بار مسترد ہو چکے ہیں، جب وہ بینک میں کام کرتی تھیں تو اُنہیں کوئی دیکھنے بھی آیا تھا، اُنہوں نے اُس وقت سوچا کہ یہ کیا بدتمیزی ہے، وہ ابھی چھوٹی ہیں اور اُن کی تو ابھی یونیورسٹی بھی شروع نہیں ہوئی ہے۔‘ صنم جنگ کا بتانا تھا کہ وہ اس بات پر اپنی والدہ سے خفا بھی ہوئی تھی کہ انہیں کیوں اتنی جلدی ہے، اُن کا رشتہ آنے پر اُن کے سارے دوستوں نے بھی خوب اُن کا مذاق بنایا تھا۔صنم جنگ کا کہنا تھا کہ ’پھر کیا تھا بس رشتہ دیکھنے آنے والوں نے اُنہیں ریجیکٹ کر دیا تھا۔‘ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.