پاکستان پر ڈالروں کی بارش۔۔ ایک ارب 70کروڑ ڈالر کس نے پاکستان بھجوادیئے۔ پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں ڈالرز کی برسات ہورہی ہے، اب تک ایک ارب 56 کروڑ ڈالرز سے زیادہ رقوم جمع کرائی جا چکیں۔ اسٹیٹ بینک حکام کا کہنا ہے دیار غیر میں مقیم پاکستانی روشن اپنی کار کے ذریعے فنانسنگ کراسکتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ستمبر

2020ء میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کا افتتاح کیا تھا، جس میں اب تک ایک ارب 56 کروڑ ڈالرز سے زیادہ رقوم جمع ہوچکیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 171 ممالک سے ایک لاکھ 81 ہزار 556 بینک اکاؤنٹس کھولے گئے، نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں ایک ارب 5 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری آئی۔مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں زیادہ سے زیادہ انفرادی رقم 31 کروڑ ڈالرز جمع ہوئی جبکہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں 23 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک کی انفرادی رقوم آئیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کو اکاؤنٹ کیلئے بینک یا سفارتخانے آنے کی ضرورت نہیں، اوورسیز پاکستانیوں کو اسکول فیس، یوٹیلٹی بلز، فنڈ ٹرانسفر کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے کرتے ہوئے صرف 7 ماہ میں ایک ارب ڈالر سے زیادہ رقوم وطن بھجوائیں۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.