بلوچستان کی محرومیاں دور کرنے کا وقت آگیا! عاصم سلیم باجوہ نے بڑا اعلان کر دیا

شہوشاب(نیوز ڈیسک ) چیئرمین سی پیک اتھارٹی جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ بجٹ میں بلوچستان کے لئے تاریخی رقم مختص کی گئی ہے،جنوبی بلوچستان کیلئے 6 سو ارب کا منصوبہ بنایا ہے، سی پیک پراجیکٹس سے بلوچستان کی محرومیوں کا خاتمہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ

کا کہنا تھا کہ گوادر بندر گاہ اور سی پیک وزیراعظم کی پہلی ترجیح ہے، بلوچستان میں سب سے بڑا مسئلہ سڑکوں کا تھا، سڑکوں کی تعمیر سے علاقے میں مواصلات کے مسائل بڑی حد تک حل ہو جائیں گے،ہوشاب روڈ کی تعمیر جاری ہے، سڑکوں کا جال بچھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وسیمہ خوضدار پر 70 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے، گوادر میں 300 میگاواٹ پر مشتمل پاور کیلئے کام شروع ہو رہا ہے، آبی وسائل، بجلی کی ترسیل سمیت بنیادی ضروریات کی فراہمی پر تیزی سے کام جاری ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.