’’امریکہ کو ہوائی اڈے نہیں دے سکتے‘‘ وزیر اعظم کے بعد آرمی چیف کا دو ٹوک اعلان

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ امریکہ کو ہوائی اڈے نہیں دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ان کیمرا طویل اجلاس ہوا جو لگ بھگ آٹھ گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا۔ پارلیمانی کمیٹی برائے

قومی سلامتی کے ان کیمرہ اجلاس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، دیگر عسکری حکام، اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت سیاسی قیادت اور چاروں وزرائے اعلیٰ بھی شریک تھے۔ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے آٹھ گھنٹے طویل اجلاس کے بعد صحافی کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح کہا کہ اس بار ہم امریکہ کو ہوائی اڈے نہیں دیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *