اپنے بیٹے کی منگنی کہاں کی؟ آرمی چیف نے دلچسپ انداز میں بتا دیا

اسلام‌آباد(نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی برائے قومی اسلامتی کے اجلاس میں نہایت اہم معاملات پر مشاورت اور گفتگو کی گئی جس میں افغانستان سے امریکی فوج کے جانے کے بعد کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی گئی ۔آرمی چیف نے اجلاس میں بتایا کہ انہوں نے اپنے چھوٹے بیٹے کی منگنی پشتونوں میں کی ہے ۔ تفصیلات کے

مطابق بلاول بھٹو نے جب آرمی چیف سے علی وزیر کو معاف کرنے کیلئے کہا تو جنرل قمر جاوید باجوہ نے جواب دیا کہ ایسا مسئلہ نہیں ہے ، ایاز صادق اور نوازشریف نے میر ے خلاف بات کی ،ہم نے برداشت کی، ذات پر بات کرنا اور بات ہے لیکن پاک فوج کے خلاف بات کرنا اور بات ہے ، اس کیلئے علی وزیر کو معافی مانگنی ہو گی ، اس کے بغیر نہیں ہو سکتا ، سب کو سسٹم میں لے کر چل رہے ہیں ،پشتونوں کے ساتھ ہیں ،40 فیصد فوج پشتونوں پر بھی مشتمل ہے ، ہم پشتونوں کے خلاف کیسے ہو سکتے ہیں ، میرے چھوٹے بیٹے کی شادی بھی پشتونوں میں ہو رہی ہے ۔ اجلاس میں محسن داوڑ نے دو بار بات کرنے کی کوشش کی لیکن سپیکر نے انہیں روک دیا ، سپیکر نے اجلاس میں کہا کہ مسئلہ کشمیر او رسیکیورٹی صورتحال پر اجلاس کچھ دن بعد پھر بلاتے ہیں ، جس پر آرمی چیف نے کہا کہ کوئی اعتراض نہیں اجلاس بے شک ہفتے کے آخر میں رکھ لیں ۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *