پی ٹی آئی کا بڑا یارکر! اسلام آباد سے مخالفین کی 2 وکٹیں اُڑا لیں

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی نے اسلام آباد سے جماعت اسلامی کی بڑی وکٹیں اُڑا لیں، نامور رہنماء سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے حلقہ این اے 54 سے تعلق رکھنے والے جماعت اسلامی کے رہنماء زبیر خان اور خالد بھٹی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر

لی ہے۔ اس موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں وزیر ہوا بازی غلام سرور خان اور اسد عمر شریک ہوئے، جنہوں نے جماعت اسلامی چھوڑنے والے رہنماؤں کو پاکستان تحریک انصاف میں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے سینکڑوں ورکر بھی موجود تھے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *