ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے اچھی خبر سنادی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے اگلے دو سے تین روز کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مرطوب ہوائیں کم شدت کے ساتھ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو چکی ہیں۔ اس لئے جمعرات کی رات سے اتوار

تک کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، سیالکوٹ اور نارووال میں بھی بارش ہو سکتی ہے جبکہ گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، فیصل آباد، شیخوپورہ اور سرگودھا میں کہیں کہیں پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔ہفتہ اور اتوار کو شام یا رات کے دوران ڈیرہ غازی خان، ملتان، ساہیوال، اوکاڑہ اور بہاولنگر میں بھی بارش ہو گی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بہاولپور، خانپور، راجن پور، قلات، بارکھان، لورالائی اور سبی میں گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ بارش کے باعث حالیہ گرمی کی شدت میں کمی کا امکان جبکہ آندھی کے باعث نقصان کا خدشہ ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.