ہر ایک ملازم کو ایک لاکھ 60ہزار روپے بونس دیئے جائیں گے۔۔ملازمین کیلئے شاندار خبر۔ ایک لاکھ 90ہزار ملازمین کی موجیں لگ گئیں

ہر ایک ملازم کو ایک لاکھ 60ہزار روپے بونس دیئے جائیں گے۔۔ ملازمین کیلئے شاندار خبر۔ ایک لاکھ 90ہزار ملازمین کی موجیں لگ گئیں مشہور سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے فیس بک ملازمین کےلئے لاکھوں روپے بونس کا اعلان کردیا ہے۔ اس وقت دنیا بھر میں فیس بک کے ایک لاکھ

نوے ہزار ملازمین کام کررہے ہیں جن میں سے 45000ملازمین عارضی بنیادوں پر رکھے گئے ہیں۔ کرونا وائرس کی عالمی وبائی صورتحال کےپیش نظر فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اعلان کیا ہے کہ وہ دنیا بھر کے تمام فیس بک ملازمین کو ایک ہزار امریکی ڈالر یعنی پاکستانی ایک لاکھ 60ہزار روپے دیں گے۔ اس رقم کے اجر ا کا مقصد ملازمین کو کرونا وائرس کی وبائی صورتحال سے نمٹنے کےلئے مدد فراہم کرنا ہے۔تاہم فی الحال یہ اعلان کل وقتی ملازمین کےلئے ہے۔یاد رہے کہ فیس بُک پہلے ہی 30 ہزار چھوٹے کاروباری و تجارتی اداروں کےلیے 100 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کرچکا ہے تاکہ یہ ادارے بھی موجودہ عالمی بحران میں اپنے اُن ملازمین کو تنخواہیں ادا کرسکیں جو اس وقت کسی بھی وجہ سے کام پر نہیں آسکتے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *