عمران خان کا پاکستانیوں کے لیے شاندار تحفہ ۔۔۔ !!! بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ملک میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا حکم جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعطم عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ چند ماہ تک گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کیا جائے ، اس ضمن میں وزیراعظم عمران خان نے

ملک میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ، اس کے علاوہ ملک میں ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے فی کلو کمی کردی گئی ہے۔ ایل پی جی ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستانی ایل پی جی پیداواری اداروں نی (پارکو پاک ارب ریفائنری) نے ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے فی کلو کمی کردی ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ، جس کے ساتھ ہی 7 روپے کی کمی کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 120 روپے فی کلو ہوگی۔ چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی امپورٹ بند کرنے کی ایک اور سازش کی جارہی ہے ، ملک بھر میں ایل پی جی کی کھپت کو پورا کرنے کے لیے 60 فیصد ایل پی جی امپورٹ کرنا ضروری ہے ، سال 2020 میں لوکل ایل پی جی پروڈکشن 742282 میٹرک ٹن اور امپورٹ 950552 میٹرک ٹن تھی ، اگر ایل پی جی کی امپورٹ کو روکا گیا تو ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کا گیپ بڑھ جائے گا اور ایل پی جی کی قیمتوں میں روز بروز حیرت انگیز اضافہ ہوگا۔ دوسری طرف حکومت نے رمضان المبارک میں عوام کو بڑا ریلیف پیکج دینے کی تیاری شروع کردی، رمضان پیکج میں 20 اشیائے ضروریہ سستے داموں بیچی جائیں گی، اشیاء کو سستا کرنے کیلئے خصوصی سبسڈی دی جائے گی، اقتصادی رابطہ کمیٹی رمضان پیکج سے متعلق اعلان کرے گی ، اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم عمران خان نے ملک میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا حکم جاری کردیا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.