سوتے ہوئے وزن گھٹائیں

وزن کم کرنا یعنی چربی پگھلانا اپنے آپ میں ایک مشکل کام ہے۔ آپ بہت ساری ایکسرسائز، ڈائیٹ، یوگا اور طرح طرح کے طریقے اپنا تے ہیں۔ جن سے وزن کم ہوسکے۔ لیکن کیا آپ رات سوتے ہوئے بھی اپنا وزن کم کرسکتے ہیں۔ جی ہاں! کچھ بہت ہی زیادہ سادہ عادات ہیں ۔جن کو دن میں لاگو کرتے ہیں۔ توآپ آسانی سے اپنا

وزن کم کرسکتے ہیں۔ جب آپ سو رہے ہوتے ہیں۔ اب آپ کو بتاتے ہیں کہ رات کو سوتے ہوئے ہم کس طرح سے اپنے وزن کو کم کرسکتے ہیں۔ اور فالتو چربی کو کم کرسکتے ہیں۔ کھٹے پھل کھانا: کھٹے پھلوں کے اندر چربی کو پگھلانے والے نیوٹرینٹس فائبرز اور وٹامنز پائے جاتے ہیں۔ وٹامن سی آپ کے جسم میں فالتوچربی کو پگھلانے کی صلاحیت کو بڑھا دیتاہے۔ یہ غذائی اجزاء فیٹ برنگ کے مرحلے کو دوگنا کردیتے ہیں اورجسم سے باہر نکالنے میں بھی مدد کرتے ہیں۔ روزمرہ کی زندگی میں وٹامن سی اور فائبرز سے بھری چیزیں زیادہ کھانے سے آپ کا میٹا بولز م تیز ہوتا ہے۔اور فیٹ برن کرنے میں بھی مدد ملتا ہے ۔ کھٹے پھلوں میں خاص طور پر گر ے فروٹ،امرود، لیمن ، اورنج، پپیتااور ٹماٹر وغیرہ زیادہ فائدہ مند مانے جاتے ہیں۔ اور ان پھلوں کا جوس پینے کی عادت بھی ویٹ لوز میں بہت ہی زیادہ مؤثر مانی جاتی ہے۔ زیادہ پانی پینا: یہ وزن کو کم کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔ پچاس فیصد چانسز ہوتے ہیں۔ جب آپ بھوک محسوس کرتے ہیں۔ تو حقیقت میں آپ کو پیاس لگی ہوتی ہے۔ ریسرچرز نے یہ بات بتائی ہے۔ کہ زیادہ پانی پینے سے آپ کا میٹا بولز م تیز رہتاہے۔ اور رات کو سوتے ہوئے چربی کو تیزی سے برن کرنے میں مدد ملتی ہے۔ا ور خاص طور پر کھانا کھانے سے پہلے پانی پینے سے وزن کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ا ور سوتے ہوئے بھی اپنے وزن کو کم کیا جاسکتاہے۔ رات کو کم

کھانا: رات کو جب آپ زیادہ کھانا کھاتے ہیں۔ تو آپ کاجسم ڈی ٹاکس ہونے کے بجائے اور زیادہ فیٹ بنانے اور خوراک کو ہضم کرنے کے مرحلے میں مصروف ہوجاتا ہے۔ اوراس کو زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے۔ لیکن جب آپ رات کو کھانا کم کھاتے ہیں۔ تو سارے دن کی گئی اچھی عادات کا اثر سونے سےپہلے ہی دکھتا ہے۔ آپ کا جسم بجائے چربی کو جمع کرنے کے فیٹ سیلز کی بریک ڈاؤن اور توڑ پھوڑ میں لگ جاتا ہے۔ گرین ٹی پینا: گرین ٹی کے اندر پائےجانے والے فلائیوانائیڈز آپ کے میٹا بولزم کو بڑھاتے ہیں۔ اگر آپ رات کو سونےسے پہلے اوردن میں ایک یا دو کپ گرین ٹی پیتے ہیں ۔ تو تھری پوائنٹ پانچ فیصد زیادہ کیلوریز برن کرنے کے چانسز بڑھ جاتے ہیں۔ اور گرین ٹی کے اندر پائے جانے والے اینٹی آکسیڈ نیٹس رات کو سوتے ہوئے آپ کے ویٹ لوز پروسیس کو بڑھا دیتے ہیں۔ اور آپ کے میٹا بولز م کو بوسٹ کرتے ہیں۔ جس سے آپ قدرتی طریقے سے ہی فیٹ کو برن کر پاتے ہیں ۔ اگرآپ رات کو سوتے ہوئے وزن کم کرنا چاہتے ہیں۔ تو ایسے میں اپنے موبائل ، کمپیوٹر، ٹیبلٹ، لیپ ٹاپ یا کسی الیکٹرونک ڈیوائس کا استعمال بالکل نہ کریں۔ ایک سٹڈی سے یہ بات سامنے آئی ہے ان ڈیوائس سے نکلنے والی بلیو لائٹس آپ کے جسم میں میلاٹونن نامی ہارمون کی پیداوار میں رکاوٹ کا سب سے بڑا باعث بنتی ہے۔ اور آپ کے میٹا بولزم کو آہستہ کردیتی ہے۔ ریسرچرز نےیہ بات بھی ثابت کی ہے کہ بلیو لائٹس آپ کی بھوک کو بڑھاتی ہے۔ جس سے آپ کا وزن بڑھ سکتا ہے۔ اور شوگر کا خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.