سب ایک طرف اور یہ عمل ایک طرف

آج آپ لوگوں کے لیے خوبصورت عمل لے کر آئے ہیں وہ پریشانی دور کرنے کا ہے۔ آجکل ہر شخص پریشان ہے ۔ کسی نہ کسی معاملے میں ، گھریلو معاملات میں، کاروبای معاملات میں پریشان رہتا ہے۔ کسی بھی طرح کے معاملات میں وہ پریشان رہتا ہے۔ آئیے حضور اکرم ﷺ کا زبردست فرمان آپ کو بتاتے

ہیں۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک روز میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ باہر نکلا۔ اس طرح کہ میرا ہاتھ آپ ﷺ کے ہاتھ میں تھا۔ آپ ﷺ کا گزر ایک ایسا شخص پر ہوا۔ جو بہت شکستہ حال اور پریشان تھا۔ آپ ﷺ نے پوچھا : تمہارا حال یہ کیسے ہوگیا ہے؟ تو اس شخص نے عرض کیا کہ بیماری اور تنگدستی نے میرا یہ حال کردیا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایاکہ: میں تمہیں چند کلمات بتا تا ہوں۔ وہ پڑھو گے تو تمہاری بیماری اور تنگدستی جاتی رہے گی۔ وہ کلمات یہ ہیں۔ “توکلت علی الحی الذی لایموت والحمدللہ الذی لم یتخذ ولدا ولم یکن لہ شریک فی الملک ولم یکن لہ ولی من الذل وکبرہ تکبیرا” ہیں۔ یہ کلمات سکھائے۔ اور اس کے کچھ عرصے کے بعد آپ ﷺ اس طرف تشریف لے گئے ۔ دیکھا تو اس کو اچھے حال میں پایا۔ آپ ﷺ نے خوشی کا اظہار فرمایا۔ اس نے عرض کیا جب سے آپ نے مجھے یہ کلمات بتائے تھے ۔ میں پابندی سے ان کلمات

کو پڑھتا ہوں۔ اللہ اکبر۔ یہ عمل ایسا ہے ۔ کہ جسے میں خود روزانہ پابندی سے کرتا ہوں۔ آپ سے بھی یہی درخواست کرتے ہیں اور آپ سے یہ عرض کریں گے۔ کہ آپ لوگ بھی صبح وشام اسے ایک مرتبہ پڑھنے کی عادت ضرور بنا لیں۔ انشاءاللہ! گھر میں ہر قسم کی بیمار ی، تنگدستی، پریشانیاِں آپ کے گھر سے آہستہ آہستہ نکل جائیں گی ۔ جب نبی کا فرمان آگیا۔ توآپ کو بھی معلوم ہے کہ وہ پریشان تھا۔ بیما ر بھی تھا۔ تنگدستی میں بھی تھا۔ اللہ تعالیٰ نے اسے خوشحال کردیا۔ جب آپ یہ عمل کرنا شروع کریں گے۔ اور یقین رکھتے ہوئے آپ عمل کریں۔ آزمانے کی نیت سے نہیں ، جو اس کو آزمائے گا پھر اس کو فائدہ نہیں ہوگا۔ یقین کامل رکھتے ہوئے کہ ایسا ہی ہوگا جیسا کہ ہمارے نبی کا فرمان ہے ۔ انشاءاللہ! ساری کی ساری پریشانیاں آپ کے گھر سے نکل جائیں گی۔ امید ہے کہ آپ ایسے بابرکت عمل کو ضرورکریں گے۔ اس عمل کوخود بھی کریں۔ اور دوسروں کو بھی بتائیں۔ کیونکہ یہ ایک صدقہ جاریہ ہے اور اس کا ثواب آپ کو ملےگا۔ آمین

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.