ننانوے اسماء الحسنی ٰ کاعمل

اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں کہ : فرمایجئے ! اللہ کو پکارو۔ یا رحمن کو پکارو۔ جس نام سے پکارتے ہو۔ سب اچھے نام اسی کے ہیں۔ ایک اور جگہ فرمایا: اللہ اسی کا اسم ذات ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ گویا تم اسی کا اثبات کرو۔ باقی سب جھوٹے معبودوں کی نفی کردو۔ اس کےلیے اور بھی بہت خوبصورت نام

ہیں۔ جو اس کے حسین وجمیل صفات کا پتہ دیتے ہیں۔ آپ نے کیا کرنا ہے تین دن لگاتا ر عشاء کی نماز کے بعد سو نےسےپہلے پہلے ایک مرتبہ اسمائے الحسنی ٰ کو اول وآکر گیارہ گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھ لینا ہے۔ اور ایک دفعہ اول وآخر درود پاک گیارہ گیارہ مرتبہ اور درمیان میں اسمائے النبی ﷺ ایک مرتبہ پڑھ لینا ہے۔ تین دن لگاتار یہ عمل جاری رکھنا ہے۔ ہر روز نماز عشاء کے بعد سونے سےپہلے پہلے اول وآخر درود پاک گیارہ گیارہ مرتبہ اور درمیان اسمائے الحسنیٰ (اللہ کریم کے جو ننانوے نام ہیں )پڑھنے ہیں۔ اب آپ سوچ رہے ہیں۔ کہ یہ کہاں سے لیں۔ آج کل گھروں اور مساجد میں قرآن مجید ہوتے ہیں۔ ان کے آخر میں یہ مل جاتے ہیں۔ اگر یہ بھی نہ ہوں۔ تواگرآپ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔ تو آپ ننانوے اسمائے الحسنی ٰ کو سرچ کریں۔ اور ا ن کو محفوظ کرلیں۔ جب بھی زندگی میں کوئی مشکل آئے تو ان ناموں کو پڑھ لیا کریں۔ اللہ کے حضور دعا کریں۔ انشاءاللہ!اللہ پاک آپ کی دعاؤں کو ضرور قبول فرمائےگا۔ اسی طرح تین دن لگاتا ر اسمائے الحسنی اور ایک مرتبہ اسمائے النبی پڑھ کر

اپنے رب کو ان ناموں کا وسیلہ پیش کرکے دعا کرکے سوجائیں ۔ا نشاءاللہ ! اللہ کریم آپ کی دعا ؤں کو قبول فرمائیں گے۔ یہ وظیفہ آپ کو بتادیا ہے۔ اس کی اجازت ہے جب چاہیں کریں ۔ تین دن تک لگاتار اس عمل کوجاری رکھیں۔ نبی کریم ﷺ کے جو نام ہیں۔ درحقیقت محبوب کن جہاں ﷺ کی صفاتی عالیہ اور ثنائے کامل کا مظہر ہے۔ ان اسمائے گرامی کے ضمن میں سید الکونین کی ثناء اتنی جامع اور فائق ہے۔ کہ اس کے ساتھ نہایت طویل عبارت والی ثناء کا برابر ہونا مشکل ہے۔ کثرت کے ساتھ اسمائے گرامی کا ورد کرنے والا بے شمار فضائل کا حامل بن جاتا ہے۔ اس کو رحمت کائنات کے بہت سے بلند مقامات کاعلم ہوجاتا ہے۔ اسے ہر ہر اسم گرامی میں سیر ت محمدیہ اور شمائلے نبویہ ﷺ کی ایسی جھلک نظرآتی ہے ۔جو اس کی ایمانی اور روحانی ترقی کا باعث بنتی ہے۔ اس کے ذہن میں محبوب خدا کے بے شمار مراتب عالیہ جو ہے وہ آتے رہتے ہیں۔ جس سے وہ سکون پاتا ہے۔ اسمائےگرامی کو بطور وظیفہ پڑھنے سے قاری کے دل میں ہادیہ عالم کی محبت جاگزیں ہوجاتی ہے اور اس میں بے پناہ اضافہ ہوتا رہتاہے۔ کیونکہ کسی شخص کی کثرت سے مد اح کرنا اس کی خوبیوں اور کمالات کا مسلسل ذکر کرنا مبدو ح کے ساتھ طبعی میلان پیدا کردیتا ہے۔ اور اسے محبوب کامل بنا دیتا ہے

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.