رب کعبہ کی قسم آپکی ہر مراد پوری ہوگی 2نفل حاجت کے بعد سورۃ یٰسین یوں پڑھ لیں

حضرت انس ؓ سے روایت ہے فرمایا کہ رسول الله ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ : ہرچیز کے لیے دل ہوتا ہے اور قرآن کا دل سورۃ یٰسین ، اور جس شخص نے سورۃ یٰسین کی تلاوت کی تو الله تعالی اس کے لیے دس بار قرآن پڑھنے کا ثواب لکهے گا۔امام احمد بن حنبل ؒ نے صفوان ؒ سے بيان كيا ہے وہ كہتے ہيں مجھے مشائخ نے

بيان كيا كہ وہ غضيف بن الحارث الثمالى ( جو كہ صحابى ہيں ) كى م وت كے وقت ان كے پاس حاضر ہوئے تو وہ كہنے لگے: كيا تم ميں سے كوئى يٰس كى تلاوت كرتا ہے ؟ تو صالح بن شريح السكونى نے سورۃ يٰس كى تلاوت شروع كى اور جب وہ چاليس آيت كى تلاوت كر چكے تو ان كى روح قبض ہوگئى، راوى كہتے ہيں: تو مشائخ كہا كرتے تھے: جب ميت كے پاس یٰسین كى تلاوت كى جائے تو اس كى بنا پر اس سے تخفيف ہو جاتى ہے۔ صفوان ؒ كہتے ہيں: اور عيسىٰ بن معتز نے ابن معبد كے پاس سورۃ يٰس كى تلاوت كى تھى۔حضرت ابوہریرہ ؓ فرماتے ہیں کہ رسول الله ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ : جس نے کسی رات میں سورۃ یٰسین پڑهی تو وه اس حال میں صبح کرے گا کہ اس کی بخشش ہوئی ہوگی ، اور جس نے ( سورة ) حم الدُّخَان پڑهی تو وه اس حال میں صبح کرے گا کہ اس کی بخشش ہوئی ہوگی۔حضرت مَعْقِلِ بِن يَسَار ؓ سے روایت ہے فرمایا کہ رسول الله ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ : اپنے مُردوں ( یعنی قریبُ الموت شخص پر ) پر یٰسین پڑھا کرو۔حدیث پاک کا

مفہوم ہے کہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ طحہٰ او ر سورۃ یٰسین کو آسمان اور زمین کے پیدا کرنے سے ہزار برس پہلے پڑھا جب فرشتوں نے سنا تو کہنے لگے کہ خوشحالی ہے اس امت کیلئے جن پر یہ قرآن اتارا جائیگا ۔ خوشحالی ہے ان دلوں کیلئے جو اس قرآن کو اٹھائیں گے یعنی یاد کریں گے ۔ خوشحالی ہے ان زبانوں کیلئے جو اس کی تلاوت کریں گے ۔ ایک روایت میں ہے کہ ہر چیز کا دل ہوا کرتا ہے قرآن حکیم کا دل سورۃ یٰسین ہے اور فرمایا جو شخص سورۃ یٰسین پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ اس کیلئے دس قرآن کی تلاوت کا ثواب لکھ دیتا ہے ۔ سورۃ یٰسین میں اللہ تعالیٰ نے ایسی برکات رکھی ہیں ۔جن کے بارے میں انسان سوچ بھی نہیں سکتا ۔ آج ہم آپکو اس سورۃ کے فضائل اور معجزات کیساتھ ایسا عمل بھی بتائیں گے کہ جس عمل کی برکت سے آپ کی زندگی کی تمام پریشانیاں دور ہوجائیں گی اور آپ کی تمام حاجات اس عمل کی برکت سے پوری ہوجائینگی ۔ آپ کو جب بھی کوئی مسئلہ درپیش آئے آپ سمجھیں کہ آپ وہ کام حل ہونے والا نہیں ہے ۔ تو دو رکعت نوافل صلاۃ الحاجات کی نیت سے پڑھیں اور اس کے بعد تین مرتبہ درود ابراہیمی پڑھیں اورتین مرتبہ سورۃ یٰسین پڑھیں اور اللہ تعالیٰ کے سامنے اپنا مسئلہ پیش کردیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.