بال راتوں رات لمبے گھنے اور موٹے کرنے ہیں؟ اپنے شیمپو میں یہ گولی ملا کر لگا لیں۔

آج کل جہاں افراتفریح کا عالم ہے اور ہر شخص فوری نتیجہ چاہتا ہے۔ وہیں مہنگے مہنگے پارلر اس کا فائدہ اٹھا رہے ہیں اور بالوں کے معمولی ٹریٹمنٹ کی مٹھی بھر پیسے وصول کر رہے ہیں۔ لیکن اگر آپ اپنے بالوں کو مضبوط اور چمک دار بنانا چاہتے ہیں تو گھرمیں ہی ہیئر سیرم اور اسپرے بنا کر اپنے بالوں کی

چمک میں اضافہ کر سکتے ہیں ۔آسان اور کارآدمد نسخےایک کینو کا عرق نکال لیں اور اس میں حسب ضرورت پانی (بہت زیادہ مقدار میں نہیں ہونا چاہئے ) ،پانچ قطرے شہد اور پانچ قطرے عرق صندل ملا کر اچھی طرح مکس کرلیں اور یہ آمیزہ بالوں کو شیمپو کرنے کے بعد اچھی طرح لگائیں۔پندرہ منٹ بعد پانی سے بالوں کو اچھی طرح دھو لیں۔ بال چمک دار ہو جائیں گے اور ان میں بھینی بھینی خوشبو آنے لگے گی۔ یہ عمل کم از کم ہفتہ میں ایک دفعہ ضرور کریں ۔ کسی تقریب میں جانے سے پہلے بالوں کو دھونے کے بعد صرف کینو کا عرق اور عرق صندل پانی میں ملا کر بالوں پر اسپرے کریں تو بالوں میں چمک آ جاتی ہے بالوں میں چمک بڑھانے کے لئے سنگترے کے چھلکے بڑی اہم شے ہیں۔ انھیں بے کار سمجھ کر پھینکنا نہیں چاہئے۔ تازہ سنگترے کے چھلکے لے کر انھیں پیس لیں۔ان میں آدھی مقدار کے برابر پسا ہوا ریٹھا شامل کردیں۔ دونوں کو پانی میں ایک گھنٹہ تک ابال لیں۔ سر دھونے کے لئے صابن کی جگہ اس مرکب کا استعمال کریں۔ اس سے سر کے بال بہت مضبوط اور چمک دار ہو جائیں گے۔چائے بنانے کے بعد کیتلی میں بچ جانے والی پتی یا ٹی بیگ میں دو گلاس پانی ڈال کر بوائل کرلیں اور اس میں ایک لیموں کا رس

نچوڑ لیں۔ پھر اس پانی سے بال دھولیں۔ اس سے بالوں میں چمک آجائے گی ۔مایونیز میں انڈے کی زردی،تیل اور سرکہ شامل ہوتا ہے جو بالوں کی چمک اور گھنے پن میں اضافہ کرتا ہے ۔ہفتہ میں دو دفعہ نہانے سے قبل ایک گھنٹہ مایونیز بالوں میں ضرور لگائیں اور بال دھونے کے لئے شیمپو میں لیموں ملا لیں ۔ اس طرح بال چمک دار نظر آئیں گے ۔کوشش کریں کہ جب بھی بال دھوئیں تو سر میں تیل ضرور لگا ہوا ہو۔ کیوں کہ شیمپو کا زیادہ استعمال بالوں کی چمک کم کر دیتا ہے۔ لہذا بال دھونے سے آدھا گھنٹہ قبل کوئی بھی تیل بالوں میں ضرور لگائیں ۔ہفتہ میں دو دفعہ سرکہ کا استعمال بالوں کی چمک میں اضافہ کرتا ہے ۔جب بالوں کو شیمپو کریں تو آخری مگ پانی میں ایک چمچ سرکہ اور آدھا لیموں کا رس شامل کرلیں اور اس پانی کو آہستہ آہستہ بالوں پر ڈالیں ۔ پھر بالوں کو خود ہی خشک ہو نے دیں سرکہ اور لیموں کا پانی بالوں میں چمک لاتا ہےکڑی پتا نہ صرف کھانے کا ذائقہ بڑھاتا ہے بلکہ بالوں کی چمک میں بھی اضافہ کرتا ہے ۔ ایک کپ ناریل کے تیل میں مٹھی بھر کے کڑی پتے ڈال کر اچھی طرح پکائیں یہاں تک کہ پتوں کا رنگ تبدیل ہو جائے ۔اب اس تیل تو ٹھنڈا کر بوتل میں ڈال لیں ۔نہانے سے آدھا گھنٹہ قبل بالوں میں اس تیل کا مساج کریں اور سر دھو لیں ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.