خواتین کے لئے لونگ میں چھپے 6 ایسے راز جو کردیں ان کی بڑی مشکل آسان

خواتین کو اپنی صحت کا ہرحال میں خیال رکھنا چاہیئے کیونکہ اگر خواتین بیمار پڑ جائیں تو گھر کے کچن کا نظام بھی رک جاتا ہے۔ اسی لئے کچن کو دیکھتے ہوئے اس میں استعمال ہونے والی چیزوں سے افادیت حاصل کی جائے یہ سب سے اہم ہے۔لونگ آپپکوان بنانے میں ضرور استعمال کرتی ہیں مگر آپ اگر یہ جان لیں

کہ محض خواتین کے مسائل میں لونگ کس طرح اور کس قدر مفید ہے تو یہ آپ کی صحت کے لئے بہت مفید ہے۔ لونگ میں وٹامن سی، فائبر، مینگنیز، اینٹی آکسیڈنٹ ایجنٹ اوروٹامنبھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے۔• اکثر خواتین کو کھانا دیر سے ہضم ہونے کی شکایت رہتی ہے ایسے میں لونگ آپ کے معدے کو طاقت دیتی ہے، کھانا جلد ہضم کرنے میں مدد دیتی ہے ساتھ ہی قبض کی شکایتوں سے بچاتی ہے۔• خواتین کو دورانِ حمل دانتوں کے درد کی شکایت رہتی ہے اور بہت تکلیف دہ ہوتی ہے ایسے میں آپ کا استعمال کریں یا صرف منہ میں رکھ کر اس کا پانی جذب کریں یہ بہت کارآمد ہے۔ • لونگ کا استعمال آپ کے جگر کو صاف کرتا، مضبوط بناتا اور جسم سے زہریلے مادوں کے اخراج میں آسانی پیدا کرتی ہے۔• لونگ اینٹی آکسیڈنٹ ہے، اسی وجہ سے مسوڑوں کے انفیکشن، منہ کے چھالوں میں مفید ہے۔• خواتین کو شوگر بڑھنے سے وزن بڑھنے کی شکایت مردوں کے مقابلے زیادہ ہے اور لونگ کو کھانے سے شوگر کنٹرول رہتی ہے۔ • جوڑوں اور گھٹنوں کے درد کے لئے لونگ کھائیں اور اس کا تیل لگا کر گھٹنوں پر مساج کریں۔روزانہ ایک لونگ کسی بھی وقت منہ میں رکھ لیں اور اس کا پانی پی لیں۔لونگ کا پاؤڈر سادے پانی سے پھانک لیں۔لونگ کی چائے بنا کر پی لیں یہ بھی فائدہ مند ہے۔نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.