بھگند ر کاعلاج

آپ کو اس نسخے کوبنانے کےلیے آپ کو صرف دو چیزیں چاہیے ہوں گی۔ پہلا آپ کو بھلاواں چاہیے اور دوسرا آپ کو سرسوں کا تیل چاہیے ہوگا۔ اگر ان کے وزن کی بات کرلیں تو بھلاواں یہ ایک زہریلا بیج ہوتا ہے اس کو احتیاط کے ساتھ استعمال کرنا پڑتا ہے ۔ صرف تین عد د بھلاواں چاہیے ہوں گے ۔ اور تیس گرام سرسوں

کا تیل چاہیے ہوگا۔ اگرآپ چاہیں تو سرسوں کا تیل ساٹھ گرام کرلیں ۔ اور بھلاواں جو ہے وہ چھ کر لیں۔ آپ جتنی مقدار میں بنانا چاہیں اتنی مقدار میں بنا سکتے ہیں۔بھلاواں وہ لینا ہے جو مکمل طور پر بند ہوگا۔ جس کی کیپ مکمل طور پر بند ہوگی۔ آپ نے چھت پر چلے جانا ہے۔ اس کو گھر کے اندر بالکل نہیں بنانا۔ آپ چھت پر چلیں جائیں ۔ آپ نے اس کو کھلی ہوا میں بنانا ہے۔ یا کوئی ایسی جگہ ہو جہاں آس پاس گھر نہ ہوں۔ یا کسی پلاٹ میں بنالیں ۔ سرسوں کاتیل کسی چھوٹی کڑاہی کے اندر ڈال دیں۔ اور ہلکی آنچ پر رکھ دیں۔ اور بھلاواں تین عدد ڈال دیں ۔ اس پر کیپ ہوتا ہے جس طرح کھجور کے اوپر چھلکا ہوتا ہے ۔ اسی طرح اسکے اوپر بھی کسی پلاس یا کٹر کی مدد سے ہلکا ساکٹ دے دیں۔ اس میں آئل ہوتا ہے ۔ وہ باہر نکل آئے۔ ورنہ یہ پھول کر پھٹ جاتاہے تو اس میں اور بھی خطرات ہوسکتے ہیں۔ آپ نے تین دانے سرسوں کےتیل میں ڈال دیں۔ جب آگ جلا لیں۔ تو آپ اس سے تھوڑ ا دو رہوجائیں ۔کیونکہ بھلاواں کا جو دھواں ہوتاہے۔ جب آپ اس کو جلائیں گے تو اس میں سے دھواں نکلے گا۔ یہ دھواں ذرا سامضر صحت ہوتا ہے اس کی وجہ یہ ہوتی ہے جیسے ہی جہاں آپ کو دھواں لگے چہرے پر یا ہاتھوں

پر ، تو وہاں پر سوجن ہوسکتی ہے۔ آپ نے کرنا یہ ہے کہ ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ اس کے بعد بھلاواں اس کے اندر جل جائے گا۔ مطلب وہ بالکل کالا سیاہ ہوجائےگا۔ اب آپ کے تیس گرام تیل کے اندر تین بھلاواں جو ہے وہ موجود ہوگا۔ کسی بھی کھرل یا پتھر کی کونڈی میں ڈال کر اس کی رگڑائی کرنی ہے۔ اتنا آپ نے اس کو رگڑنا ہے۔ بھلاوے جو ہوں گے اس کے ذرات نہیں ہونے چاہیں۔ یہ بالکل باریک پیس جانا چاہیے ۔ تیل اور بھلاواں یکجان ہونا چاہیے۔ اتنی رگڑائی کرنی ہے۔ یہ مرہم آپ کی تیار ہوجائے گی۔ اب بات کرلیتے ہیں۔ اس کواستعمال کیسے کرنا ہے۔ اس کو دن میں ایک مرتبہ یا مرض زیادہ ہے۔ تو اس کو دو مرتبہ لگانا ہے۔ اور جہاں پر یہ پھوڑا ہوگا یہ مقعد کےبالکل ساتھ ہوتا ہے۔ پاخانے والی جگہ سے ایک انچ یا دو انچ کے فاصلے پر ہوتا ہے۔ زیادہ ایک انچ کے فاصلے پر ہوتا ہے۔ آپ نے اس کو زخم کے اوپر لگا لیناہے۔ انشاءاللہ! دو یا تین دن لگانے سےآپ کا زخم ٹھیک ہوجائے گا۔ آپ نے اس کو دن میں دو دفعہ یعنی صبح او رشام میں لگانا ہے ۔ اور ہفتے میں لگاتار لگانے سے آپ کازخم جو ہے وہ خشک ہونا شروع ہوجائےگا۔ اور وہاں سے پیپ نکلنا بند ہوجائے گا۔ یہ ایک کارآمد نسخہ ہے۔ انشاءاللہ! آپ کو ضرور شفاء ملےگی۔ اس نسخے کو بنائیں اور استعمال کریں۔ آپ کو ضرور فائدہ حاصل ہوگا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.