دائمی نزلہ ، حلق میں سوزش اور ناک میں پھوڑا پھنسی

آج ہم آپ کو چند ایک ایسے گھریلو ٹوٹکے کے بارے میں بتائیں گے جو کہ بہت ہی کاآمد ٹوٹکے ہیں۔ ناک میں پانی ڈالنے سے نزلہ زکام ختم : ناک میں زور سے نیم گرم پانی چڑھائیں ، ایک نتھنا بند کرکے دوسرے نتھنے میں تین دفعہ پانی زور سے چڑھائیں ۔ اسی طرح دوسرے نتھنے میں بھی ، دن میں چند

بار ایسا کریں ۔ انشاءاللہ ! دس دن میں نزلہ وزکام ختم ہوجائے گا۔ یہ بہت ہی مجرب عمل ہے۔ نہ کبھی زکام ہوگا نہ نمونیا: روغن زیتون روزانہ پانچ سے بیس گرا م استعمال کرنے سے کبھی زکام اور نمونیہ نہیں ہوتا۔ کوئلوں پر شکر ڈالیں اور خارش کی بیماری ختم : خار ش کی بیماری سے نجات کےلیے کوئلے لے کر اسے گرم کرلیں ۔ پھر اس کے اوپر شکر جوگڑ کی بنی ہوتی ہے وہ آہستہ آہستہ اوپر ڈالتے جائیں اس کی دھونی اپنے پورے جسم پر لیں یہ بیماری ختم ہوجائےگی۔ دائمی نزلہ کےلیے : دائمی نزلہ کےلیے مچھلی کا تیل کاآدھا چمچ روزانہ ناشتے کے دو گھنٹہ بعد ایک ماہ تک استعمال کریں سردیوں میں رات کو بھی آدھا چمچ استعمال کرسکتے ہیں۔ دائمی نزلہ ، حلق میں سوزش اور ناک میں پھوڑا پھنسی:اگر ناک میں پھوڑا پھنسی ہو یا حلق میں سوزش ہوتو تھوڑے سے نیم کے تازہ پتے لے کر انہیں پانی

میں جوش دیں ۔ چٹکی بھر نمک بھی ڈال دیں ۔ پھر اسے چھان لیں۔ یہ نیم گرم پانی ناک میں زور سے چڑھائیں اورغرارے بھی کریں۔ دن میں کم ازکم تین مرتبہ دس دن کا کورس کریں۔ دائمی نزلہ بھی ختم ہوجائےگا۔ دماغی کمزوری پرانا نزلہ اور سردرد: مغز بادام ، مکھن ، چینی ہم وزن لے کر رگڑکر چاٹنےسے دماغی کمزور دور ہوتی ہے۔ اور پرانا نزلہ ، سردرد اور کمزوری میں بے حد مفید ہے۔ گردے کے درد سے ہمیشہ کےلیے نجات: گردے کا درد جو پتھری کی وجہ سے ہورہا ہو آپ دیسی مرغی کےپوٹے لے کر ان کے اوپر سے جو زرد رنگ کا چھلکا اترتا ہے ۔ اس کو خشک کرلیں اور پیس کر آدھی چمچ صرف تین بار کھائیں اور اوپر سے دودھ اگرگائے کا مل جائے تواچھا ورنہ جو میسر ہو پی لیں۔ گلقند بھی دو چمچ کھالیں۔ انشاءاللہ! جو آپریشن کروانے جارہے تھے وہ بھی ٹھیک ہوگئے ہیں۔ اور یہ ایسے اور اتنی جلدی سے اثر کرتا ہے ۔ جیسے پین کلر کھالی ہو۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.