اشوگناھا سوچنے سے کہیں زیادہ فائدہ مند

اسقند نگوری یا اشو گندھا ایک بہت ہی پاور فل جڑی بوٹی ہے جس کے بے شمار فوائد ہیں۔ اس میں وٹامن بی کی مقدار بہت ہی زیادہ پائی جاتی ہے جو کہ ہڈیوں کی کمزوری میں بہت ہی زیادہ فائدہ مند ہے۔ اور اس کا استعمال ٹانک کی شکل میں بھی کیا جاتا یہ کئی بیماریوں کو بچانے کےساتھ ساتھ جسم کو اندرونی طاقت

مہیا کرنے کا کام بھی کرتی ہے یہ نہ صرف ہماری ہڈیوں کی کمزوری کو دور کرنے کا کام کرتی ہے بلکہ جسم کےالگ الگ حصوں کو درد اور اعصابی کمزوری کو دورکرنے کے علاوہ جسم کے الگ الگ جوڑوں کو ٹھیک کرنے میں بے حد اثردار ہے۔ اور جسم میں وٹامن بی اور بی سکس کی مقدار کو بھی پورا کرتی ہے اشوگندھا ہمارے ہارمون کے بیلنس کو بنائے رکھنے کا کام کرتی ہے۔ اینزائٹی ، ڈپریشن اور تناؤ کو کم کرنے کےساتھ ساتھ اچھی نیند حاصل کرنے اور دماغی طاقت کو بڑھانے اپنے موڈکو بہتر بنانے اور بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول رکھنے میں بہت ہی زیادہ مدد گار ہے۔ یہ قدرتی طور بلڈ کی صفائی کے طور پر بھی کام کرتی ہے۔ اور سب سے خاص بات یہ ہے کہ پچیس سے زیادہ لوگوں میں ہرطرح کے درد اور عام کمزوری کو بھی ٹھیک کردیتی ہے۔ اس کے علاوہ ایک دم آنکھوں کے آگے اندھیرا آنا، چکر آنا اور جسم کی اکڑن کو ٹھیک کرتی ہے اور ہمارے قوت مدافعت کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ ہر طرح کے وائرس اور بیکٹیریا سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔ اشوگندھا کا ایک پودا ہوتا ہے ۔ اس کو سوکھانے کے بعد اس کا پاؤڈر کیپسول کی شکل میں دنیا بھر میں استعمال کیا جارہا ہےاس میں کئی اقسام کے منرلنز اور اینٹی

آکسیڈینٹس موجود ہوتے ہیں۔ جو کہ جسم سے چھوٹی سے لے کربڑی بیماری میں بھی جلدی فائدہ مہیا کرتی ہیں۔ خاص طور پر یہ سٹریس کو بھی کم کرتا ہے کیا آپ جانتے ہیں ؟ کہ سٹریس جسم میں کئی طرح کی بیماریاں کو پیدا کرتی ہے۔ جیسا کہ بالوں کی کمزوری ، ذہنی کشیدگی ، بچے پیدا کرنے کی طاقت میں کمی ،رات کو جلدی نیند نہ آنا اور کئی طرح کی سنگین بیماریوں کو اس کے استعمال سے ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔ اور وٹامن بی بارہ اور بی سکس کی کمی کو بھی آسانی سے پورا کرکے آپ فعال رہ سکتے ہیں۔ اس کے استعمال سے آپ سستی اور کاہلی سے بچے رہیں گے ۔ اس کو پوری دنیا میں پرانے وقتوں سے ہی ایک قدرتی میڈیسن کے طور پر استعمال کیاجارہا ہے۔ شوگر کے مریضوں کےلیے بھی قدرتی دوا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر کےلیے اور خواتین میں ہونے والی کمزور ی اور درد کو ٹھیک کرنے کا بھی اشوگندھا بھی ایک قدرتی ذریعہ ہے۔ اشو گندھا اگر دودھ کے ساتھ استعمال کیاجائے تو یہ سب سے بہترین آپشنز میں سے ایک ہے اگر گائے کے دودھ کے ساتھ استعمال کیا جائے تو اسکا فائدہ اور بھی بڑھ جاتا ہے ۔ اگر دودھ نہ ہو تو اس کے ساتھ ہلکے گرم پانی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اگر اس کو رات کا کھاناکھانے کے دوگھنٹے بعد اور سونے سے تقریباً ایک گھنٹہ پہلے استعمال کیا جائے تو یہ سب سے اچھا مانا جاتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.