خوبصور ت اور چمکتی ہوئی جلد کےلیے ٹماٹر سے فیشل کیسے تیار کیا جاتاہے؟ اور ٹماٹر کے فیشل میں ایسی کونسی زبردست خصو صیا ت ہوتی ہیں؟

جب بات کلئیر سکن کی ہوتو ٹماٹر ایک موثر رمیڈی کے طور پر استعمال ہوتاہے۔ اور سکن کئیر کے لحاظ یہ بہت فیورٹ اجزاء ہے۔ جی ہاں ! ٹماٹر نہ صرف غذائی لحاظ سے بھر پور ہے بلکہ یہ سکن کو صحت مند اور کلئیر بنانے میں مدد کرتاہے۔ ٹماٹر میں پوٹاشیم اور وٹامن کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ جس کی

وجہ آپ کی جلد میں چمک بحال ہوتی ہے۔ ٹماٹر لائیکو پن بھی ہوتا ہے جو کہ اینٹی آکسیڈ ینٹ ہے یہ آپ کے جسم میں موجود ریڈیکلز سے لڑنے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ عمر بڑھنے کے اثرات کو کم کرتاہے سورج کی کرنوں کی وجہ سے ہونے والے جلد کے مسائل کا علاج کرنے میں مدد کرتا ہے۔ ٹماٹر آپ کی جلد کےلیے بہت زیادہ فائدے ہیں۔ آپ ٹماٹر کو استعمال کرکے کیسے اور مؤ ثر فیشل تیا ر کر سکتے ہیں۔ یہ فیس پیگ بہت کم وقت آپ کی سکن کو کلئیر، سموتھ اور چمک دار بناتے ہیں۔ ان کے کوئی بھی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہیں۔ اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ ٹماٹر میں آپ کی سکن کے لیے کون کون سے فائدے ہیں ۔ ٹماٹر اور کھیرا ماسک۔ سکن وائیٹنگ کےلیے کھیرا ، ٹماٹر اور شہد سے بنایہ فیس پیگ بہت ہی زیاد ہ مؤثر ہے۔ اس کے لیے اب دوکھانے کے چمچ کھیرے کاپیسٹ ، ایک ٹماٹر کا جو س اور ایک چمچ شہد لیں۔ اور ان تمام اجزاءکو ایک ساتھ ملا کر اچھی طرح مکس کریں۔ اور ایک پیسٹ بنائیں۔ اب آپ یہ مکسچر اپنے چہرے پر لگائیں۔ اور اسے بیس منٹ تک لگے رہنے دیں۔ اور اس کے بعد اسے دھو لیں۔ کھیرے میں ہائیڈریٹنگ پراپرٹیز ہیں۔ اس سے آپ کی سکن کو آرام ملے گا۔ اور یہ چہرے پر موجود آئل کونکالنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ وہ لوگ جن کی سکن آئلی ہے

سکن وائیٹنگ کے لیے بہت بہترین ہوم رمیڈی ہے۔ ٹماٹر او ر زیتون کا ماسک۔ زیتون کا تیل سکن کے لیے ایک بہت اچھا موئسچرائزر ہے۔ لیکن جب اس کو ٹماٹر کے ساتھ ملائیں۔ تو یہ بہت اچھے طریقے سے آپ کو فائدہ پہنچاتا ہے۔ آپ ٹماٹر کے جوس میں ایک چمچ زیتون کا تیل مکس کریں۔ اور یہ مکسچر اپنے چہرے پر لگائیں۔ اور بیس منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ اس کے بعد گیلی انگلیوں کی مد د سے اپنے چہرے پر مالش کریں۔ یہ استعما ل کرنے کے بعد آپ کو اپنی سکن پہلی بار میں بہت نرم نظر آئے گی۔ اسی لیے اگر آپ کی سکن خشک ہے تو یہ آپ کےلیے ایک بہترین علاج ہے۔ ٹماٹر کا گودا ماسک۔ اگر آپ سن ٹائیننگ کا شکار ہے تو ٹماٹر پلپ کو استعمال کرکے ٹائننگ کودور کرنے کا یہ ایک بہترین علاج ہے۔ اور جن لوگوں اوپن پورز ہیں وہ بھی ان سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس کا استعمال کرنے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ ایک ٹماٹر کا ٹکڑا لیں۔ اور اس کو اپنے چہرے پر آہستہ آہستہ لگائیں۔ اور اسے خشک ہونے کے لیے چھوڑ دیں۔ اور اگر آپ چاہیں تو آپ ٹماٹر کے گودے میں ایک چمچ دودھ شامل کرکے اسے چہرے پر لگاسکتے ہیں۔ اس کو دس منٹ کےلیے چھوڑ دیں۔ اور پھراسے ٹھنڈ ے پانی سے دھو لیں۔ اسے باقاعدگی سے چہرے پر استعمال کرنے سے آپ بہت جلد ٹائننگ کو کم ہوتا دیکھیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.