ہمیشہ بیمار نظر آ نے والے بچوں کے لیے لا جواب نسخہ۔

سر میں خشکی مرد و خواتین دونوں میں عام ہے، یہ اُس وقت تکلیف کا باعث بننے لگتی ہے جب اس کے سبب بال جڑوں سے جھڑنے لگتے ہیں اور سر میں بار بار خارش ہوتی ہے، کسی محفل میں موجود سر میں کھجانے کے نتیجے میں انسان کو شرمندگی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ماہرین کے مطابق سر اور چہرے کی

جِلد کو ہمیشہ ٹھنڈے پانی سے دھونا چاہیے، ٹھنڈا پانی جِلد کی متعدد بیماریوں کا قدرتی علاج ہے جبکہ موسم سرما کے دوران گرم پانی سے نہانے کے سبب سر میں خُشکی کی شکایت مذید بڑھ جاتی ہے۔سر میں خُشکی کی سب سے بڑی وجہ شیمپو کا زیادہ استعمال اور گرم پانی سے نہانا ہے، شیمپو میں پائے جانے والے کیمیکلز ہماری جلد کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں، اِس کے علاوہ ہر وقت سر کو ڈھانپ کر رکھنے سے بھی خُشکی پیدا ہوتی ہے۔ بالوں کو صاف نہ رکھنے کے سبب سر میں خُشکی کی پیداوار ہوتی ہے اور ذہنی دباؤ بھی خُشکی کی ایک بڑی وجہ ہے۔سر میں خُشکی کی سب سے عام علامت خارش ہے جو اِس قدر ہوتی ہے کہ لوگوں کے سامنے شرمندہ ہونے پر مجبور کر دیتی ہے۔خُشکی کی واضح علامت یہ بھی ہے کہ سر کی جلد پر فنگس پائی جاتی ہے جو دھوپ میں چمکتی ہے، بعض اوقات خُشکی ہمارے کپڑوں پر بھی گِرتی ہے اور گہرے رنگ کے لباس پر یہ زیادہ واضح ہوتی ہے۔سر کی خُشکی ختم کرنے کے لیے مرد و خواتین مہنگے مہنگے اینٹی ڈینڈرف شیمپو اور کیمیکلز کا استعمال کرتے ہیں لیکن یہ کم ہونے کے بجائے اور بڑھنے لگتی ہے۔لیموں میں قُدرتی طور پر سیٹرک ایسڈ پایا جاتا ہے۔ جو سر سے خُشکی کے ذرّات کو نکالنے میں مدد کرتا ہے، خُشکی سے

نجات پانے کے لیے لیموں کے رس کا استعمال اِس طرح سے کیا جائے کہ ہر بار نہانے سے قبل روئی لے کر اُس کو لیموں کے رس میں بھگوئیں اور سر کی جِلد پر جہاں جہاں خُشکی ہے وہاں لگائیں اِس عمل سے خُشکی ختم ہونے میں مدد ملے گی۔ناریل کا تیل سر کی خُشکی ختم کرنے کا ایک موثر علاج ہے، ناریل کے تیل سے خُشکی ختم کرنے کے لیے پہلے اپنے حساب سے ناریل کے تیل کی مقدار لے کر اُس کو ہلکا گرم کرلیں اور پھر اُس میں لیموں کا رس مِلا لیں، اِس کے بعد اِس تیل کو اپنے سر کی جِلد پر لگائیں اور تھوڑی دیر مساج کریں۔ یہ عمل سر کی خُشکی ختم کرنے میں مفید ہے۔پیاز میں اینٹی فَنگل خصوصیات پائی جاتی ہیں جو سر کی خُشکی جیسے فنگس کو ختم کرتی ہے، اِس کے لیے آپ پیاز لے کر اُس کا رس نِکال لیں اور پھر اُس رس کو سر کے اُس حصے پر لگالیں جہاں خُشکی اور فنگس کے ذرات موجود ہیں، اِس نسخے سے جلد ہی خُشکی سے نجات مِل جائے گی۔کھانے کا سوڈا ہر گھر کے باورچی خانے کا اہم جز ہوتا ہے، اِس میں موجود اینٹی فنگس خصوصیات سر کی جِلد سے خُشکی ختم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.