بھنویں اور پلکیں اتنی گھنی کہ آپ کو خود بھی یقین نہ آئے

آج بات کرلیتے ہیں گھریلو چیزو ں کو استعمال کرتے ہوئے آپ کیسے اپنے بھنویں اور پلکوں کو کیسے مضبوط اور لمبا بنا سکتے ہیں۔ یہ بہت ہی زبردست نسخہ ہے۔ جس کے لیے آپ کو گھریلو چیزوں کا استعمال کرنا ہوگا۔ سب سے پہلے جو چیز آپ کو چاہیے ہوگی وہ ہے چائے کی پتی۔ آپ کے گھر میں چائے کی

پتی موجود ہوتی ہے۔ آپ نے ایک باؤل میں دوچائے کے چمچ چائے کی پتی لینی ہے۔ اور اس میں گرم پانی ملا لینا ہے۔ گرم گرم پانی ملانے کےبعداس چائے کی پتی کو ڈھانپ کر رکھ دیں۔ تقریباً دس منٹ کے بعدآپ دیکھیں گے کہ پانی کی رنگت بدل جائے گی۔ جب پانی کی رنگت بدل جائے گی توآپ کاٹن باؤل اس میں ڈب کریں۔ اور اس کاٹن بال کی مدد سے اسے اپنی بھنویں اور پلکوں پر لگا دیں۔ تقریباً دس منٹ تک اسے رکھے رکھنا ہے۔ اور اپنی آنکھوں کو بند کرلیں۔ اور اپنی بھنوؤں پر بھی رکھ لیں۔ دن میں دو سے تین مرتبہ اس عمل کو لازمی استعمال کریں۔ دس دس منٹ صبح ، دوپہر اور شام کو لگائیں ۔ انشاءاللہ! آپ کی پلکیں بھی لمبی ہوں گی ، گھنی بھی ہوں گی ۔ آپ کی جو بھنویں ہیں۔ وہ بھی لمبی اور گھنی ہوں گی۔ اس کا بہت اچھا رزلٹ ملے گا۔ تین یا چار بار کے استعمال سے آپ کو اس کا اچھا رزلٹ ملے گا۔ دوسری نسخہ کے بارے میں بتاتے ہیں جس کے لیے آپ کو لونگ چاہیے ہوں گے ۔ اور اس نسخہ کو اپنی بالوں کی گروتھ کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔ اس پانی کو آپ بالوں پر بھی لگا سکتے ہیں۔ دوسری چیز چاہیے ہوگی لونگ ۔ آپ نے

لونگ لینے ہیں۔ آپ لونگ لے کر اس کا تھوڑاساپاؤڈر بنالینا ہے۔ اگر پاؤڈر نہیں لے سکتے تو لونگ لے لیں ۔ بہتر ہے کہ لونگ کا پاؤڈر بنالیں۔ اب آپ نے ایک پین میں ایک چمچ لونگ کا پاؤڈر اور اس میں تین چائے کے چمچ بادام کا تیل ملانا ہے ۔ بادام کاتیل نہ ہو۔ تو زیتون کاتیل بھی ملا سکتے ہیں۔ اس کو ہلکی آنچ پر آپ نے اچھے سے پکانا ہے کہ لونگ کا سارااثر اس میں نکل آئے اور تین سے چار منٹ کے لیے پکائیں۔ اور ساتھ میں ہلاتے رہیں ۔ اگرآپ نے پاؤڈر استعمال کیا ہے۔اس کے بعد اس پانی یا اس آئل کو چھان لیں۔ اور اس کو سٹور کرکے بھی رکھ سکتے ہیں۔ اس آئل کو آپ ائیر اسٹک کی مدد سے ، ائیر اسٹک کو اس آئل میں بھگو کر اور اپنی پلکوں پر لگالیں۔ اورآپ مسکارا کی مدد سے آپ اپنی آئی لیشیزپر لگا سکتے ہیں۔ آپ دیکھیں گے آپ کو بہت ہی زبردست رزلٹ ملے گا۔ روز رات کو سونےسےپہلے اس نسخہ کو استعمال کریں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.