دوسرے بدھ کو یہ وظیفہ لازمی کر یں۔ یا فتاحُ پڑھنے کے فوائد۔

حضرت سیدنا معاذ بن جبل ؓ سے روایت ہے کہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضورنبی کریمﷺ سے عرض کی اللہ تعالیٰ کو کونسا عمل سب سے زیادہ محبوب ہےتو آپﷺ نے ارشاد فرمایا کہ مرتے دم تک تمہاری زبان ذکر اللہ سے تر رہے اللہ تعالیٰ کے ذکر میں دلوں کا اطمینان ہے ذکر الٰہی منجیات یعنی نجات دلانے والے

اعمال میں سے ہے ہر مسلمان کو چاہیےکہ ہر وقت اپنی زبان کو اللہ تعالیٰ کے ذکر سے تر رکھے ۔ ہر جائز کام کی ابتداء اللہ تعالیٰ کے مبارک نا م سے کرے ۔حرام وناجائز کام سے قبل بسم اللہ شریف نہ پڑھی جائے ۔ح را م قطی کام سے پہلے پڑھنا کفر ہے چنانچہ فتویٰ عالم گیری میں ہے۔ ش ر ا ب پیتے وقت زن ا کرتے وقت بسم اللہ کہنا ک فر ہے زبان سے ذکر ودرود باعث اجروثواب ہے اور بعض صورتوں میں ممنون بھی ہے ۔ ناجائز اور ح رام کام کے علاوہ آپ ہر وقت اللہ تعالیٰ کی تسبیح بیان کرتے رہیں اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتے رہیں ہر وقت اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتے رہیں ۔ پھر دیکھیں اللہ تعالیٰ آپ پر کتنی رحمتیں اور برکتیں نازل فرماتا ہے ۔ذکر اللہ کرنے والا خشک جنگل میں سرسبز درخت کی طرح ہے ذکر اللہ کرنے والا مجاہد کی طرح ہے ۔ رحمت اللہ بندے کی ساتھ ہوتی ہے جب تک وہ اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتا رہتا ہے اور اس کے ہونٹ ذکر اللہ سے ہلتے رہتے ہیں ۔ذکر اللہ سے بڑھ کر عذاب سے نجات دلانے والا کوئی عمل نہیں ہے ۔ ذکر اللہ کی کثرت کرنے والے

کیلئے باغ جنت میں آسودگی کی خوشخبری ہے۔ سب سے افضل عمل ذکر اللہ ہے صبح شام ذکر اللہ سے اپنی زبان کو تر رکھنے والا گ نا ا ہ و ں سے پاک ہوجاتا ہے ۔ ذکر اللہ کرنے والے کے تمام امور کو اللہ تعالیٰ سنوار دیتے ہیں اسے اپنی رحمت عطاء فرماتا اور اپنا دوست بنا لیتا ہے ہم اللہ تعالیٰ کے صفاتی نام یا فتاحُ جس کا مطلب ہے اے کھولنے والے کے وظائف کے بارے میں بتاتے ہیں ۔ جواللہ تعالیٰ کانام یافتاحُ بعد نماز فجر سینے پر ہاتھ رکھ کر 70مرتبہ پڑھے تو اس کا دل نور ایمان سے منور ہوجائیگا اور اس کی قسمت کھل جائیگی ۔ہر کام میں آسانی پیدا ہوجائیگی ۔جس شخص کا دل اللہ تعالیٰ کے ذکر میں نہ لگتا ہے۔ اس کو چاہیے نماز فجر کے بعد دونوں ہاتھ سینے پر یہ عمل ضرور کر ے ۔ کسی شخص کو مشکل درپیش ہو اس کو چاہیے نماز فجر اور عشاء کے وقت یہ عمل کریں ۔ اسی طرح نماز عشاء کے بعد اول وآخر تین بار درود پا ک پڑھ کر درمیان سومرتبہ یافتاحُ کا ورد کرنے کے بعد ایک بار سورۃ مزمل کی تلاوت کرے اور اپنی حاجت کیلئے دعا کرے اس کی جو بھی ضرورت ہے اس عمل کی برکت سے اللہ تعالیٰ اس کی حاجت ضرورت مشکل کو دور فرمائیں گے ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.