گرمیوں میں صرف پانچ دن اس تیل کو استعمال کر یں۔ بالوں کا گرنا فوری بند۔

پانچ دن میں بالوں کا گرنا بندبال گرنا آج کل ایک بہت ہی عام سی بیماری ہو گئی ہے ہر کوئی بال گرنے کا رونا رو رہا ہے لیکن اب فکر کی کوئی بات نہیں نیچے دیا گیا نسخہ استعمال کرنے سے آپ کے بال۔گھنے مضبوط اور چمکدار ہو جائیں۔گے اور پانچ دن کے اندر آپ کے بال گرنا بند ہو جائیں گے اور ان شاءاللہ آپ پانچ دن کے

اندر ہی واضح فرق محسوس کریں گےادرک کا پانی تین کھانے کے چمچ سرسوں کا تیل چار کھانے کے چمچ بنانے کا طریقہ:سرسوں کے تیل کو کسی برتن میں پکا کر نیم گرم کر لیں پھر اس نیم۔گرم تیل میں ادرک کا پانی بتائی گئی مقدار کے مطابق ڈال کر مکس کریں اور بالوں کی جڑوں میں۔نرمک۔سے لگائیں اور پھر نرم ہاتھ سے آہستہ آہستہ مالش کریں۔ ایک گھنٹے بعد کسی اچھے صابن سے بال دھو لیں ان پانچ دنوں میں شیمپو بالکل استعمال نہیں کرنا ان شاءاللہ بال گرنا بند ہو جائیں گے یہ عورتوں اور مردوں کے لئے یکساں مفید ہےاس کے علاوہ گرتے بالوں کے لیے مندرجہ ذیل اشیاء سے تیل گھر پر تیار کریں ناریل کا تیل پانچ کھانے کے چمچ یوکلپٹس کا تیل ایک چائے کا چمچ لونگ کا تیل ایک چائے کا چمچ تینوں تیلوں کو کسی بوتل میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور رات کو بالوں اچھی طرح لگا لیں اور صبح اُٹھ کر شیمپو سے اچھی طرح بال دھو لیں باقاعدہ استعمال سے بال گرنا بند ہو جائیں گے پیاز کا رس بالوں کو لمبا کرنے کیلئے انتہائی مفید ہے۔ درمیانے سائز کی پیاز، کوشش کریں کہ گلابی رنگ کی ہو، اسے کدوکش کرکے اس میں ایک چمچہ شہد اور ایک چمچہ کیسٹر آئل ملا لیں۔ ان اجزا کو اچھی طرح ملائیں اور تھوڑا

تھوڑا کرکے بالوں کے اندر جڑوں تک لگائیں۔ تقریبا ایک گھنٹے کے لیے بالوں کو ان اجزا کے ساتھ ایسے ہی چھوڑ دیں۔ اس کے بعد بالوں کو کسی اچھے شیمپو سےدھولیں۔ روزانہ اس آسان عمل کو کرنے سے بال لمبے ہوجائیں گے۔یاد رہے کہ پیاز نہ صرف سر کی خشکی دور کرتی ہے بلکہ اپنے اینٹی آکسیڈنٹ خواص کی بدولت یہ سر کی سطح کا کھردرا پن دور کرکے خون کی روانی کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ ملتانی مٹی کو کسی برتن میں ڈال کر اس میں دہی شامل کریں۔ اب اس میں آہستہ آہستہ پانی ڈالیں اور ساتھ ساتھ ہلائیں۔ یہ عمل تب تک کریں جب تک یہ پتلا سا پیسٹ نہیں بن جاتا ہے۔ اب اسے ہاتھوں کی انگلیوں یا برش کی مدد سے سر میں شیمپو کی طرح لگائیں اور اسے پانچ سے دس منٹ تک لگا رہنے دیں۔ اس کے بعد سر کو دھولیں۔ اس کو ہفتے میں دوبار استعمال کرنے سے آپ کے بال گرنا بند جائیں گے اور گھنے، نرم اور چمکدار ہونگے۔ لہسن آپ کے بالوں کے گرنے کے مسئلے کو ختم کرسکتا ہے جس کی وجہ اس میں شامل ایک جز الیسین کی بھرپور مقدار ہے، یہ سلفر کمپاﺅنڈ پیاز میں بھی پایا جاتا ہے اور ایک طبی تحقیق کے مطابق بالوں کے گرنے کی روک تھام کے لیے موثر ہے۔ لہسن کو کاٹ لیں اور اس کی پوتھیوں کو سر پر ملیں۔ آپ تیل میں بھی لہسن کو شامل کرکے مساج کے ذریعے یہ فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.