عشاء سےپہلے بس ایک چٹکی لو

پچھلے زمانے میں انسان جب بوڑھاہونے لگتا تھا تب اس کے جوڑوں میں درد ہونے لگتا تھا۔ لیکن آج کل یہ مرض اتنا بڑھ گیا ہے کہ جوانی میں بھی جوڑوں کے درد میں شکایت دیکھنے کو ملتی ہے اور اس کی سب سے اہم وجہ ہماری ناقص غذا اور گرد آلود غذا ہے۔ خیر قصہ مختصر یہ کہ ہم آپ کو بہت ہی آسان اور سادہ

سا نسخہ بتائیں گے جس کو استعمال کرنےسے آپ کی یہ تکلیف مکمل طور پر ختم ہوجائے گی۔ جیسے آپ کو نسخہ کےبارے میں بتایا جائے آپ نے ویسے ہی اس کو استعمال کرناہے۔ سب سے پہلے جو چیز آپ نے لینی ہے وہ ہے کلونجی ۔ کلونجی جوڑوں کے درد میں بہت مفید ہوتی ہے۔ اور ہڈیوں کو بھی طاقت فراہم کرتی ہے۔ اس کو پیس کر پاؤڈر بنا لیناہے۔ تقریباً ایک چمچ اس کا لیں گے۔ اس کے بعدملٹھی پاؤڈر چاہیے ہوگا۔ ملٹھی پاؤڈر جوڑوں کے درد کو بھی ختم کرتا ہے اور یورک ایسڈکو ختم کرتا ہےاس کا بھی ایک چمچ ڈال دیں۔ اس کے بعد دار چینی کا پاؤڈر ڈال دیں۔ گھر میں دارچینی کو لے کر اس کا پاؤڈر بنالیں۔ اس کا آدھا چمچ ڈال دیں۔ اب ان تمام اجزاء کو اچھے طریقےسے مکس کرلیں۔ اس کا طریقہ استعمال یہ ہے کہ آپ نے اس پاؤڈر کی ایک سے دوچٹکی لینی ہے۔اور ایک سے دو چٹکی شہد کی ڈال دیں۔ اب ان دونوں کو اچھے طریقے سے مکس کرکے کھالیں۔ روزانہ آپ اس کو کھائیں گے ۔ بہتر یہ ہوگا کہ افطار کے ایک گھنٹے کےبعد کھالیں۔ یعنی عشاء کی نماز کے بعد روزانہ اس کو کھائیں گے۔ جیسے جیسے آپ اسے کھاتے جائیں گے آپ کے جوڑؤں کا درد جاتار ہے گا۔ اور ورم میں کمی آتی جائے گی۔اور آپ کے جوڑ جوڑ مضبوط ہوتے چلےجائیں گے۔ یہ نسخہ تاثیر میں گرم ہے اسی لیے اسےاپنے مزاج کے حساب سے استعمال کرنا ہوگا۔ اور بلڈ پریشر کےمریض ہرگز استعمال نہ کریں۔ انشاءاللہ! آپ کو واضح فرق محسو س ہوگا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.