تبخیر معدہ کا علاج معدہ کی جل اور گرمی سینے کی جلن کا کمل علاج

آج جو نسخہ آپکو بتائیں گے یہ معدہ کی تیزابیت جلن معدہ کی گرمی اورتبخیر معدہ کا بہترین علاج ہے ۔ جن لوگوں کو معدہ کی گرمی کے باعث بلیڈ پریشر ہائی رہتا ہے ۔ٹینشن اور ذہنی تناؤ میں مبتلا رہتے ہیں۔ سینے میں جلن اور ہاتھ پاؤں کا جلتے ہیں یا چھوٹا پیشاب جل کر آتا ہے ۔ایسے لوگوں کیلئے بہت ہی لاجواب تحفہ

ہے ۔کچھ دن پرہیز کرتے ہوئے اس سادہ سے نسخہ کو استعمال کرلیا جائے تو تبخیر معدہ جلن اور تیزابیت مکمل طور پر کنٹرول ہوجاتی ہے ۔ اس نسخہ کے کل چار اجزاء ہیں ۔حکیم محمد اسماعیل امرتسری میں اپنی مشہور ومعروف کتاب مجربات حکمائے پاک وہند میں اس نسخہ کو درج کیا ہے آسانی سے تیار ہوجاتا ہے اور بہت ہی کمال کے فوائد کا حامل ہے ۔ا س کا تیار کرنے کیلئے آپ نے چھوٹی الائچی کے دانے نکال لینےی ہیں ۔ پھر آپ نے سونف لینی جو کہ سبز رنگ کی خوشبودار ہونی چاہیے ۔ تیسری چیز آپ نےخشک دھنیا لینا ہے اور چوتھی چیز چینی لینی ہے ۔ چاروں چیزیں ہم وزن لیکر پیس کر رکھ دیجئے اس میں دوگرام کی مقدار میں صبح وشام تازہ پانی سے استعمال کیا کریں کھانے سے آدھا گھنٹہ کے بعد اس کو استعمال کریں اس نسخہ کے استعمال کے دوران تیز مرچ مصالحے دار چیزوں تلی ہوئی چیزوں سے فاسٹ فوڈ بیکری پروڈکٹ سے مکمل پرہیز رکھیں صبح ناشتے میں جو کا دلیہ یا ساگو دانہ کی کھیر دودھ میں تیار کرکے کھایا کریں۔ سبزیوں میں سے کدو ،کھیرا ،طوری،مولی ،گاجر کا جوس استعمال کریں۔ امرود کا موسم ہوتو میٹھے امرود استعمال کریں۔ صبح سویرے نہار منہ ایک کپ ٹھنڈا دودھ پینا بے حد مفید ثابت ہوتا ہے ۔ گوشت میں سے صرف بکرے کا گوشت استعمال کریں۔ اسی طرح اگر آپ ہر وقت بیٹھے رہتے ہیں کسی طرح کی فزیکل ایکٹویٹی میں شامل نہیں ہوتے ہیں روزانہ صبح کی سیر کو معمول بنائیں ہلکی پھلکی ورزش بھی کریں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *