صرف چالیس دن میں رشتہ ،نکاح ،شادی

سورہ یاسین پڑھیں بے فکر جئیں ۔سورہ یاسین پڑھنے کے بے شمار فوائد ہیں روزانہ نماز فجر کے بعد یا صبح و شام پڑھیں ۔غیر شادی شدہ پڑھے تو شادی ہوجائے ۔قیدی پڑھے تو رہائی پالے مقروض پڑھے تو قرض ادا ہوجائے پیاسا پڑھے تو سیراب ہوجائے مسافر پڑھے تو سفر میں آسانی ہو خوف زدہ پڑھے تو امن

پالے۔ بھوک کی حالت میں پڑھے تو سیر ہوجائے ۔اس کے پڑھنے سے اچھا لباس ملتا ہے ۔گمشدہ چیز کے واسطے پڑھے تو وہ چیز مل جائے ۔قریب المرگ کے پاس پڑھنے سے نزع میں آسانی ہو جائے۔ایک رات میں حاجت پوری: یاوہاب اس عمل کی برکت سے ایک ہی رات میں حاجت پوری ہوجائے گی یا حاجت پوری ہونے کے اسباب بن جائیں گے بشرطیکہ حاجت جائز ہو رات کو عشاء کی نماز کے بعد باوضو ہو کر کھلے آسمان تلے یعنی گھر کے صحن میں کھڑے ہو جائیں اور 100 مرتبہ یا وَھَّابُ پڑھیں اور دع کریں۔صرف چالیس دن میں رشتہ نکاح شادی اگر رشتوں میں بندش ہو اور لڑکا لڑکی بوڑھے ہو رہے ہوں جہاں بات لگتی ہے انکار ہوجاتا ہے اول تو رشتے آتے ہی نہیں اگر آتے ہیں تو واپسی جواب نہیں ملتا۔ایسی صورت میں سورۃ التین روزانہ 60 بار فجر کی نماز کے بعد پڑھیں چالیس دن عمل کریں انشاء اللہ 40 دن کے اندر اندر کام ہوجائے گا۔غصے کی آگ کا ایمرجنسی علاج:جب بھی کسی آدمی کو غصے میں دیکھیں تو دل ہی دل میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر18 پڑھ کر اس آدمی کا تصور کر کے پھونک دیں۔انشاء اللہ جلد ہی اس کا غصہ دور ہوجائے گا نہایت ہی آزمودہ عمل ہے ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *