مردانہ کمزوری

جس طرح کا ہمارا طرززندگی ہے۔ اور جس طرح کی غذا ہم کھاتے ہیں۔ اس صورتحال میں صحتمند رہنا کسی کمال سے کم نہیں ۔ او ر اس پر ستم ہماری مصروفیت اور اس مصروفیت کا سب سے بڑا نقصان یہ ہوتا ہے کہ ہماری صحت دن بدن گڑتی رہتی ہے۔ اور بیماریاں اندر ہی اندر پلتی

رہتی ہیں۔ اور ہم مختلف مسائل کا شکار رہتےہیں۔ ان مسائل میں سب سے بڑا مسئلہ مردانہ کمزوری ہے۔ اس کمزوری سے انسان بہت زیادہ شرمندگی محسوس کرتا ہے۔ اور خوداعتمادی کھو بیٹھتا ہے۔ جس وجہ سے احساس کمتری کا شکا ر بھی رہتاہے۔ اس کے لیے دو جڑی بوٹیوں کے بارے میں بات کریں گے۔ ایک کا نا م ہے تال مکھانہ اور دوسری جڑی بوٹی کا نام ہے سفید موصلی ۔ یہ دونوں جڑی بوٹیاں زمانہ قدیم سے مردانہ کمزوری کے لیے استعمال ہورہی ہیں۔ جو لوگ بھی مردانہ کمزوری کا شکار ہیں۔ وہ لوگ ان دونوں جڑی بوٹیوں سے یہ کمزوری دو سے تین ہفتوں میں ہی دور کرسکتےہیں۔ اس جڑ ی بوٹیوں سے متعلق کچھ نسخہ جات بھی آپ کوبتائیں گے۔ سب سےپہلے بات کرلیتے ہیں۔ یہ جڑی بوٹیاں کن امراض میں فائدہ کرتی ہیں۔ جن لوگوں کو جریان ہو یعنی منی پتلی ہوگئی ہو، پیشاب سے پہلے یابعد میں قطرے آتے ہوں۔ ہفتے میں دو مرتبہ سے زیادہ احتلام ہوجاتا ہو۔ مردانہ ٹائمنگ کی کمی ہو۔ اور اولاد پیدارکرنے والے جراثیم کم ہوں۔ ا س کے علاوہ جن خواتین کو سفید پانی کی شکایت ہو۔ یعنی لیکوریا ہو۔ تو وہ خواتین بھی اس کا استعمال کرکے شفاء یاب ہوسکتےہیں۔سب سے پہلے بات کرلیتےہیں۔ سفید موصلی کی۔ سفید موصلی بہت زبردست جڑی بوٹی ہے۔ اس کو مردانہ کمزوری کے علاج میں استعمال کروایا جاتا ہے۔ اس کے لیے آپ ایک نسخہ نوٹ فرمالیں۔ نسخہ : تال مکھانہ دس گرام، تخم اٹنگن ،سفید موصلی دس گرام ، ستاور دس گرام لے لیں۔ تمام اجزاء کو پیس کر باریک باریک سفوف بنا لیں۔ اور پانچ گرام سفوف کوصبح خالی پیٹ اور پانچ گرام سفوف شام کو ایک گلاس نیم گرمی

دودھ کے ساتھ لینے سے جریان، احتلام اور سرعت انزال یعنی مردانہ ٹائمنگ بالکل ٹھیک ہوجاتاہے۔ اس نسخےکو دو سے تین ہفتے متواتر استعمال کریں اور اس بات کاخیال رکھیں کہ قبض نہ ہو۔ اگرآپ کو اس نسخے سے قبض ہو تو اس میں پانچ گرام اسپغول ملالیں۔ پانی خوب پئیں۔ نماز پانچ وقت کی پڑھیں۔ کوشش کریں کہ باوضو رہیں۔ اور ذہنی پاکیزگی کا بہت زیادہ خیال رکھیں۔ انشاءاللہ ! نہ صرف مردانہ کمزوری ختم ہوگی۔ بلکہ جسم میں ایک بھر پور طاقت کا احساس پیدا ہوگا۔ اس سارے عمل کےبعد اپنی زندگی میں کم ازکم تیس منٹ تک تیز قدموں سے واک کا معمول ضرور بنالیں۔ سفید موصلی کی افادیت جاننے کے بعد ہم بات کرلیتے ہیں۔ دوسری جڑی بوٹی تال مکھاناکی۔ یہ جڑی بوٹی بھی بہت فائدے مند ہوتی ہے۔ جن مسائل کا پہلے ذکر ہوچکا ہے۔ انہی کےلیے بھی اس جڑی بوٹی کو استعمال کروایا جاتا ہے۔ اس کو انفرادی طور پر بھی کھایا جا سکتا ہے ۔ اوردوسری ادویات کےساتھ ایک مرکب کی صورت میں بھی استعمال کیا جاسکتاہے۔ نسخہ : تال مکھانا کے بیج پانچ گرام اور پانچ گرام کوزہ مصری یا چینی لے لیں۔ دونوں اجزاء کو باہم ملا کرنیم گرم دودھ کے ساتھ صبح وشام لینے سے بھی مردانہ امراض کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔ یہ بہت ہی فائدہ مند نسخہ ہے۔ نسخہ : تال مکھانہ پندرہ گرام، ثعلب مصری پندرہ گرام، سفید موصلی پندرہ گرام ،ثعلب پنجہ پندرہ گرام ، ستاور دس گرام ، مصری دس گرام اور سبزالائچی پانچ گرا م لینی ہے۔ اب ان تمام اجزاء کا سفوف بنالیں۔ اور پانچ گرام سفوف صبح وشام دودھ کے ہمراہ لینےسے نہ صرف مردانہ ٹائمنگ بڑھتی ہے۔ بلکہ کمر بھی مضبوط ہوتی ہے۔ سپرمز کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *