کمزور اور سوکھے بچوں کو موٹا تازہ اور صحت مند گولو مولو بنائیں

آج ہر انسان اپنی نسل کو بہترین سے بہترین دیکھنا چاہتا ہے۔ اپنی اولا د کو مضبوط سے مضبوط تر دیکھنا چاہتا ہے۔ اپنے بچوں کو کبھی توانا ، تندرست ،صحتمند اور چست دیکھنا چاہتا ہے۔ اس کے لیے چوبیس گھنٹے جو ٹی ۔وی کے اوپر جو چلنے والے کمرشل ہیں۔ یہ آپ کے بچے کی گروتھ کو سب سے بہتر سمجھتا ہے۔ یہ

آپ کے بچوں کی ہڈیوں کی گروتھ کو سب سے بہتر سمجھتا ہے۔ آپ کے بچے کے اندر جتنے سسٹم چل رہے ہیں۔ اس کے اندر سارے اجزاء اور نیوٹرینٹس رکھے ہیں۔ جوآپ کے بچے کی صحت کے لیے سب سے بہترین ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے زیادہ کوئی آپ کے بچے کی صحت کو نہیں سمجھ سکتا ۔ کوئی آپ کے بچے کی صحت کو جان نہیں سکتا۔ اللہ تعالیٰ نے حضوراکرم ﷺ کے ذریعے اس کائنا ت کے جتنے مسائل تھے ۔ مصائب تھے ۔ امراض تھے۔ پریشانیاں تھے ۔ دکھ تھے ۔ غم تھے رنج تھے ۔ سب کو حل بتلایا ہے۔ ضرورت یہ تھی کہ آج ہم اپنے بچوں کےلیے ایک ایک چیز کو ایک ایک ہدایت کو اس قرآن پاک سے جاننے کی کوشش کریں۔ سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ بچوں کی ہڈیوں کو مضبوط کرنے کےلیے جو قرآن کا فیصلہ ہے۔ وہ آپ جو ٹی ۔وی پر دیکھتے ہیں۔ وہ نہیں ہے۔ قرآن کہتا ہے۔ اپنے بچوں کو دو سال تک دودھ پلاؤ۔ ماں کے دودھ سے زیادہ کوئی چیز آپ کی نسل کو مضبو ط نہیں کرسکتی۔ آپ کے بچوں کو ہڈیوں کو مضبوط نہیں کرسکتی۔ ان کے پٹھوں کو مضبو ط نہیں کرسکتی۔ جو رب کا فیصلہ ہے۔ جب آپ اس کو چھوڑ دو گے ۔ آپ اپنی نسل کو کبھی مضبوط نہیں کرسکتے ۔ اپنی نسل کو کبھی

قوی نہیں کرسکتے۔ اپنے بچوں کی ہڈیوں او رپٹھوں کو کبھی طاقت نہیں دے سکتے۔ آپ رب کے فیصلے کی طرف آؤ۔ اس دین کی طرف آؤ ۔ جس کو پیار ے پیغمبر ﷺ نے بتلایا ہے۔ اپنے بچوں کو مائیں اپنے دودھ پلائیں۔ اور اس بات کو جاننے کی کوشش کریں۔ کہ وہ کونسی چیزیں جو ماں کو دودھ کو بڑھائیں گی۔ اس بات کو جانیں کہ وہ کونسی چیزیں ہیں جو ماں کو تقویت دیں گی۔ ماں کو طاقت دیں گی۔ جو ماں کی بدن کو اتنا طاقت ور بنائیں گی ۔ کہ اس کی چھاتیوں سے نکلنے والا دودھ اس کے بچے کی ہڈیوں کو مضبوط کرے گا۔ پٹھوں کو مضبوط کرے گا۔ اس کے اندر وہ شعور ، فہم ، فراست، حکمت ، دانائی ، ان چیز وں کو پیدا کرے گا۔ جس کی آج ہمارے معاشرے کو ضرورت ہے۔ کبھی بھی ڈبے کا دودھ آپ کے بچے کی ہڈیوں کو اس طرح مضبوط نہیں کرسکتا۔ جس طرح ر ب کا فیصلہ ہے۔ آپ اچھے سے اچھے چیز لے آؤ۔ وہ آپ کے بچوں کو وہ طاقت نہیں دے سکتی ۔ جو ماں کا دودھ دے سکتا ہے۔ جو ماں کی چھاتی سےنکلا ہے اس سے بہترکائنا ت میں کوئی چیز نہیں ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *