ایک کروڑ درود پاک ورد مکمل کرنے والی بہن پر عنایات

اللہ تعالیٰ کے کرم اور حضور ﷺ کی نظر کرم سے میں نے ایک کروڑ سے بھی زیادہ درود شریف پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔ درود شریف کی برکت سے مجھ پر بہت کرم نوازیہ ہوئی ساری باتیں تو نہیں سکتے مگر کچھ بیان کرتی ہو میں۔میں درود سلطانیہ پڑھتی ہومجھے اس دردپاک کے ورد سے

پیارے آقا جان حضور ﷺ کی زیارت پاک بھی کئی بار عطا ہوئی۔ موئے مبارک بھی عطاء ہوئے مجھے ۔پیارے آقا جان ﷺکی خوشبو مبارک بھی خواب میں محسوس کی۔ الحمدللہ۔ایک بار خواب دیکھا:بہت بڑا سا محل ہے اس میں ایک تخت پڑا ہوا ہے اور تخت پر پیارے آقا جان ﷺ تشریف فرماہیں،سرخ قالین بچھے ہیں میں پیارے آقا جان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قدمین شریفین میں بیٹھی ہوں اور پیارے آقا جان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے باتیں کر رہی ہو پیارے آقا جان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میری باتیں سن رہے ہیں اور مسکرا رہے ہیںایک بار خواب میں کوہ طور کی زیارت نصیب ہوئی۔ ایک مرتبہ حضرت اویس قرنی رضی اللہ تعالی عنہ کی زیارت نصیب ہوئی۔ حضرت قنبیط علیہ السلام ،حضرت آدم علیہ السلام کے بیٹے ہیں اور حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زیارت نصیب ہوئی۔پھر ایک مرتبہ خواب میں حضرت سلیمان علیہ السلام کی زیارت نصیب ہوئی۔کئی بار روزہ پاک رسول اللہ ﷺ کی زیارت نصیب ہوئی خانہ کعبہ کی بھی خواب میں حجر اسود کو بھی چوما الحمد للہ اور یہ سب کچھ درود پاک کی برکات ہیںاس کے علاوہ میرے پاس نہ کوئی نیک عمل ہے نہ کوئی نیکی ہے نہ ہی میں اس قابل ہوں یہ تو پیاری آقا جان ﷺکی شان پاک ہے جو نواز دیتے ہیں گناہ گاروں کو میں اس کرم کے کہاں تھا قابل حضورﷺ کی بندہ پروری ہے۔درود پاک

کی تعداد :درود پہلے بھی میں پڑھتی تھی لیکن پھر باقاعدہ شادی کے بعد جب میں نے سٹارٹ کیا تو کسی اللہ والے کی دعا سے پہلے جب پڑھتی تھی تو دن میں ایک ہزار پانچ سو سات سو چھ ماہ گزر جاتے تھے سوا لاکھ نہی ہوتا تھاپھر آقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا سے میں نے سٹارٹ کیا تو پھر ایسی لگن لگی درود پاک کی میں نے بھی بہت محنت کی اور درود پاک میں میں نے دن رات ایک کر دیا پھر پڑھتے پڑھتے دن بدن میں دس بیس تیس چالیس ہزار تک پہنچ گئی پھر ایک وقت آیا کہ جب میں نے ایک دن میں لاکھ کرلیا اس دن بہت خوش تھی میں کہ میں لاکھ تک پہنچ گئی پھر الحمداللہ الحمداللہ الحمداللہ میں لاکھوں میں پڑھنے لگی کبھی ایک لاکھ بھی دو پھر تین چار پانچ ایسے تعدادبڑھتی گھی الحمدللہ ماشاءاللہ درود پاک سے محبت بڑھتی گئی ہے اور مجھے ہر کام سے زیادہ عزیز تھا پیارے آقا جان ﷺ کا کرم ہے سب اب محترم حضرت جی محمد مختشم صاحب کی تعلیمات کی روشنی میں نے درود شریف کی ایک ڈائری بھی لکھ لی ہے الحمدللہ۔اب الحمدللہ کروڑ ہو چکا لیکن دعا ہے کہ میں اربوں اور کھربوں تک پیارے آقا جان ﷺ کی محبت میں پڑھو۔ آمین ۔ ان شا اللہ تعالیٰ۔صلوٰۃ شریف اَلصَّلٰوةُ وَسَّلَامُ يَاسَيِّدِي ياَرَسُوۡلَ الله ﷺاَلصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلَيۡكَ يَاسَيِّدِي ياَحَبِيۡبَ‌ الله ﷺدرودوسلام پڑھتے جائے۔درودوسلام لکھتے جائے ۔درودو سلام کی دعوت دیتے جائے ۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *