2لفظ کا وظیفہ جس نے کیا کروڑوں کا مالک غریب سے غریب بندہ بھی آزما کر دیکھ لے

اللہ کے ذکر میں نماز، تلاوت ِ قرآن حکیم، دُعا اور استغفار سب شامل ہیں۔ بقول حافظ ابن القیم ذکر اللہ کی بڑی عظمت، اہمیت اور برکات ہیں۔ ذکر اللہ سے اللہ کا قرب نصیب ہوتا ہے اور انسان کی روحانی ترقی ہوتی ہے۔ ذکر ِ اللہ سے قلوب منور ہو جاتے ہیں۔ ذکرِ اللہ ہی وہ راستہ اور دروازہ ہے جس کے ذریعے ایک بندہ بارگاہ الٰہی تک

پہنچ سکتا ہے۔ حضرت ابو ہریرہ ؓ اور حضرت ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جب بھی اور جہاں بھی کچھ بندگانِ خدا اللہ کا ذکر کرتے ہیں تو لازمی طور پر فرشتے ہر طرف سے ان کے گرد جمع ہو جاتے ہیں اور ان کو گھیر لیتے ہیں اور رحمت ِ الٰہی ان پر چھا جاتی ہے اور ان کو اپنے سایہ میں لے لیتی ہے اور ان پر سکینہ کی کیفیت نازل ہوتی ہے اور اللہ اپنے مقربین فرشتوں میں ان کا ذکر کرتے ہیں ۔اگر آپ کو رز ق کی تنگی اور بہت سارے مالی مسائل کیوجہ سےپریشان ہیں تو آج کا وظیفہ آپ کیلئے رزق کے دروازے کھول دیگا ۔ آپ نے پورے یقین کیساتھ اس وظیفہ کو کرنا ہے انشاء اللہ آپ کو بہت سارا رزق ملیگا آپ کی تمام حاجات پوری ہونگی ۔اگر آپ کے کسی کام میں رکاوٹ ہے وہ بھی اس وظیفہ کی برکت سے دور ہوجائیگی ۔اگر آپ کو معاشی تنگی رہتی ہے پیسے نہ ہونے کیوجہ سے پریشان رہتے ہیں ۔ آج کا وظیفہ بہت اچھا ہے ۔ اگر آپ لوگ دولت وکاروبار میں برکت چاہتے ہیں یہ وظیفہ آپ کے بہت کام آئیگا ۔ اکثر ایسا ہوتا ہے ہم ہمت ہارنے کے قریب ہوتے ہیں تو اللہ تعالیٰ اپنی خاص مہربانی سے ہمارے پاس اپنے کسی بندے کو بھیج دیتا ہے جو ہمیں حوصلہ

دیتا ہے ۔ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتا ہے ۔ اس طرح اللہ تعالیٰ ہمیں امید کی کرن تھما دیتا ہے تاکہ ہم پھر سے جینا شروع کردیں ۔ اگر ہم صبر کرنا سیکھ لیں تو اللہ تعالیٰ سب جانتا ہے ہم کب اور کن وقتوں سے گزرے ہیں یقین کریں وقت بد ل جائیگا ۔ کیونکہ تبدیلی اس کائنات کا اُصول ہے یقین بہت ہی لازمی چیز ہے اگر ہمارا یقین کمزور ہے تو کوئی بھی عمل یا وظیفہ اثر نہیں کرسکتا ہے ۔ اس لیے اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کرکے کسی بھی نورانی عمل کو کرنا چاہیے تاکہ اس کا فائدہ مل سکے ۔ آج کا وظیفہ نماز فجر کے بعد کرنا ہے ۔ آپ نے گیارہ مرتبہ درود پاک اول وآخر پڑھنا ہے ۔ پھر یامجیبُ گیارہ مرتبہ پڑھناہے ۔اس کے بعد یا اللہ 111مرتبہ پڑھنا ہے ۔ پھر نہایت عاجزی کیساتھ اللہ تعالیٰ سے اس طرح دعا مانگنی ہے ۔اے میرے پیارے رب ہمارے قدموں اپنی رضا کی طرف موڑ دے اور ہمیں اپنی رحمت سے مایوس نہ کرنا اے خالق ومالک ہم تیرے در کے سوالی ہیں تو ہمیں اپنی رضا کے منزل تک پہنچا ہمیں وسیع رزق حلال عطاء فرما ۔ ہمیں ہر دکھ تکلیف پریشانی درد بیماری مصیبت اور ہر قسم کی محتاجی سے محفوظ رکھنا ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *