سر درد سے ہمیشہ کے لیے چھٹکارہ۔ صرف ایک لونگ استعمال کر یں۔

دنیا بھر میں لاکھوں بلکہ کروڑوں افراد کو سردرد کی تکلیف کا سامنا ہوتا ہے جس سے نجات کے لیے ادویات کی لاگت کا حساب لگایا جائے تو وہ اربوں ڈالرز کے قریب ہوگی۔بہت ساری چیزیں سردرد کا باعث بن سکتی ہیں جیسے دفتر میں کسی کام کی ڈیڈلائن، کسی سے بحث، ٹریفک جام یہاں تک کہ اچھی چیزیں بھی آپ کے

سر کو درد میں مبتلا کرسکتی ہیں۔مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اکثر سر میں ہونے والا درد عارضی ہوتا ہے اور چند عام چیزوں سے بھی آپ سر میں ہونے والے اس درد سے نجات پاسکتے ہیں یا اس کی شدت کم کرسکتے ہیں؟ تو یہاں ایسے ہی روایتی چیزوں کے بارے میں جانے جو اس کا موثر علاج ثابت ہوسکتی ہیں۔ ادرک سردرد سے نجات کے لیے ایک بہترین چیز ہے جو سر میں جانے والی خون کی شریانوں کی سوجن کو کم کرکے سردرد سے نجات دیتی ہے۔ ادرک کے تین ٹکڑوں کو دو کپ پانی میں ڈال کر آدھے گھنٹے تک ڈھک کر رکھیں اور پھر اسے چائے کی شکل میں تیار کرکے استعمال کرلیں۔ایک امریکی تحقیق کے مطابق کافی میں موجود جز کیفین خون کی شریانوں کی سوجن کو کم کرتا ہے جس سے سردرد کی شدت میں بھی کمی آتی ہے۔اس تحقیق کے دوران رضاکاروں کے دو گروپ میں تقسیم کیا گیا اور ایک گروپ کو کیفین جبکہ دوسرے کو سردرد کی گولی دی گئی۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ کیفین سے ان کے سر کا درد مکمل طور پر ختم ہوگیا۔تناؤ کے باعث ہونے والے سردرد کے علاج کے لیے ایک کپڑے کو ٹھنڈے پانی میں ڈبو دیں پھر اسے نکال کر لپیٹ لیں اور پھر اپنی پیشانی یا گردن کے پیچھے رکھ دیں تاکہ سخت مسلز کو سکون مل سکے۔اسی طرح آدھے سر کے درد سے نجات کے لیے بھی اسی طریقہ کار کو آزمایا جاسکتا ہے مگر اس میں ٹھنڈے

کی بجائے گرم پانی کا استعمال کرنا چاہیے۔اپنی درمیانی انگلی سے آنکھوں کے درمیان یا پیشانی کے آغاز کی جگہ کو مساج کریں۔ اپنی انگلی کو گھڑی کی سوئیوں کی طرح دو سے تین منٹ تک گھمائیں اس سے آپ کو شدید سردرد سے نجات مل سکے گی۔زیریں جسم میں گردش کرتا خون سر میں خون کی شریانوں پر سے دباﺅ کم کرتا ہے اور سب سے نچلا حصہ تو ظاہر ہے پاﺅں ہی ہوگا۔ سردرد کی شدت میں کمی لانے کے لیے اپنے پیروں کو مسٹرڈ پاﺅڈر ملے نیم گرم پانی سے بھرے کسی چھوٹے ٹب میں ڈبو دیں۔ ایسا آدھے گھنٹے تک کریں پھر پیروں کو باہر نکال کر کپڑے سے خشک کرلیں۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ آدھے سر کے درد کے شکار افراد اگر ادویات کے استعمال کے ساتھ اگر یوگا کو عادت بنالیں تو انہیں جلد ریلیف ملتا ہے، اس تحقیق میں بتایا گیا کہ کسی بھی قسم کی ورزش فائدہ مند ہے مگر یوگا سردرد کے لیے زیادہ موثر جسمانی سرگرمی ہے جس سے مائیگرین کی شکایت کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ جسم میں پانی کی کمی سردرد کو بدترین بنادیتی ہے، تو پانی پینا بھی سردرد کی شدت کم کرسکتا ہے۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو لوگ اکثر سردرد کا شکار رہتے ہیں، اگر وہ دن بھر میں ڈیڑھ لیٹر زیادہ پانی پینا شروع کردیں تو انہیں شدید سردرد کا کم سامنا ہوتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *