خدا کا واسطہ میری بات مان لو ۔ اس میں آپ کا ہی فائدہ ہے۔

اس پوری کائنات کے اندر بسنے والے جتنے انسان ہیں اور ان انسانوں کے جتنے مسائل ہیں مصائب ہیں امراض ہیں دکھ ہیں درد ہیں غم ہیں رنج ہے۔ ا ن تما م کا حل بتلا یا تھا ضرورت اس امر کی تھی کہ ہم اس اسلام سے اپنی زندگی کے تمام مسائل کا حل تلاش کر تے۔ مگر افسوس ہم نے اسلام

کو چھوڑ دیا اور آج یہی سبب ہے کہ اس پوری کا ئنات میں سب سے زیادہ جو قوم زوال کا شکار ہے وہ مسلمان ہے۔ میرے بھائیو پیارے پیغمبر جناب ِ محمد ﷺ کےجتنے احکامات ہیں آپ ﷺ نے پوری زندگی جتنی چیزوں کا حکم دیا ۔ ہر حکم کے اندر آپ کے ہر طریقے کے اندر آپ کی ہر سنت کے اندر پوری کائنات کے انسانوں کے لیے نفع ہی نفع ہیں۔ آج انشاء اللہ ہم بات کر یں گے کہ پوری کائنات میں محبت کیسے آ سکتی ہے؟ ہمارے دل ایک دوسرے کے ساتھ کیسے جڑ سکتے ہیں اور کیا پیارے پیغمبر جناب ِ محمد ﷺ نے کوئی ایسا طریقہ بتلا یا ہے جس سے دل ایک دوسرے کے ساتھ جڑ جا ئیں ہم لوگوں کے درمیان محبت آ جا ئے میرے بھائیو۔ یہ جو نماز ہے۔ اس نماز کے اندر ایک عمل ایسا ہے اگر اس کو سائنسی لحاظ سے جان لیا جا ئے کہ اس عمل کے ذریعے سے اللہ تعالیٰ ہمارے درمیان محبت کو رائج کر نا چاہتا ہے۔ یہ نماز اور نماز کے اندر یہ جو پیارے پیغمبر جناب ِ محمد ﷺ نے فر ما یا قدم کے ساتھ قدم ملا ؤ۔ کندھے کے ساتھ کندھا ملا ؤ جو قدم کے ساتھ قدم ملائے گا کندھے کے ساتھ کندھا ملائے گا اللہ تعالیٰ ان

کے دلوں کو ملا دے گا۔ آج پوری کائنات کے انسانوں کے دلوں کو ملانے کے لیے پوری کائنات کے انسانوں کے درمیان محبت کو پھیلانے کے لیے اور آج یہ جو گھر گھر میں گھریلو نا چاکیاں ہیں ۔ یہ جو جھگڑے ہیں۔ باپ اور بیٹے کے درمیان اختلاف ہے۔ بھائی اور بھا ئی کے درمیا ن اختلاف ہے دوست اور دوست کے درمیان اختلاف ہے ایک گروہ کا دوسرے گروہ کے ساتھ اختلاف ہے اس اختلاف کو ختم کرنے کا طریقہ جو پیارے پیغمبر جناب ِ محمد ﷺ کو آسمان سے ملا وہ صف بندی ہے۔ یہ صفوں کو درست کر نا ۔ یہ صفوں کے درمیان خلا کو ختم کر نا۔ یہ اپنے بھائی کے لیے اپنے قدم کو نرم کر نا۔ اپنے کندھے کو نرم کر نا۔ کیا فر ما یا ۔ پیارے پیغمبر جناب ِ محمد ﷺ نے جو صف کو ملا تا ہے ۔ جو اپنے بھائی کے قدم اور کندھا کے ساتھ کندھا ملاتا ہے اللہ تعالیٰ ان کے دلوں کو ملا دیتا ہے آج یہ جو گھروں میں اختلاف ہے۔ اس کا طریقہ چودہ سو چالیس سال پہلے ختم کرنے کا ہمیں اسلام نے بتا یا۔ کہ اگر بھائی کے ساتھ اختلاف ہو گیا ہے پریشانیاں ہوں تجھے کہیں جانے کی ضرورت نہیں اگر بیٹے کے ساتھ اختلاف ہو گیا ہے تو تجھے اسلام کی طرف آ نے کی ضرورت ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *