اگر آپ بھی مخصوص ایام کے دوران ہونے والی تکلیف اور درد سے بچنا چاہتی ہیں تو یہ چیزیں کھا ئیں

سبھی عورتوں کو مہینے کے چھ سات دن ایام ہونے سے گزرنا پڑ تا ہے اور ان ایام کے دوران بہت سا درد اور کمزوری محسوس ہوتی ہے اور اس دوران پیٹ میں سوجن اور قبض جیسی پرابلم سے گزرنا پڑتا ہے جس کی وجہ ہے ہمارا غلط لائف سٹائل اور ایام کے دوران کی گئیں غلطیاں اکثر عورتیں اس دوران کچھ

ایسی چیزیں کھا لیتی ہیں کہ ان کا درد مزید بڑ ھ جاتا ہے۔ اگر آپ ایام کے دوران کھانے والی خوراک سے نا واقف ہیں اور آپ کچھ بھی کھا لیتی ہیں تو آج میں آپ کو بتاؤں گا۔ ایسے فوڈز کے بارے میں بتاؤں گا جنہیں ایام کے دوران ہر عورت کو کھا نے چاہیں۔ مثلاً کہ کیلا ۔ کیلا جسم میں خون با کثرت پیدا کر تا ہے اور جسم میں نشو و نما کو بڑ ھا تا ہے اور جسم کو تر و تازہ کر دیتا ہے۔ اس کیلے کے کھانے کے بہت سے فوائد ہیں جیسا کہ خون کا بنا نا اور اس خون میں مختلف قسم کے اجزاء کی حفاظت کر نا۔ عورتوں کو ایام کے دوران کیلے کا استعمال لازمی کر نا چاہیے تا کہ درد سے بھی چھٹکارا حاصل کر سکیں اور اپنے جسم کی نشو و نما کا خیال بھی رکھ سکیں۔ یہ بہت ہی زیادہ اچھے نتائج دیتا ہے۔ ذہنی سکون دیتا ہے۔ دوسری چیز ہے دہی۔ دہی کھانا ہمارے جسم کے لیے بہت ہی مفید ہے اور روزانہ دہی کھانے سے بہت سے طبی فائدے بھی ملتے ہیں۔ دہی کیلشیم کا بہترین ذریعہ ہے کیلشیم اور دہی کا ایک دوسرے کے ساتھ تعلق

ہوتا ہے جب کہ دہی جسم کے ہارمونز بنا تا ہے جس کی وجہ سے عورتوں کا موڈ ایام کے دوران بہت اچھا رہتا ہے۔ تیسری چیز ہے ایلو یرا۔ ا یلو یرا کو کون نہیں جانتا ۔ یہ ایک بہترین چیز ہے۔ اور خاص طور پر ان عورتوں کے لیے جو ایام میں تکلیف کو برداشت کر تی ہیں ۔ ایلو یرا کے گودے میں بہت سے خوائص پا ئے جاتے ہیں مثلاً معدے کی خرابی، بالوں کا جھڑنا۔ اور دیگر امراض میں بہت ہی زیادہ مفید ہے ۔ اور دیگر مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ ایام میں بہت زیادہ درد رہتا ہے تو ایلو یرا جوس کو ایک چمچ شہد اور پانی میں ملا کر پئیں ۔ اس سے بہت زیادہ کمزوری اور بلیڈنگ میں راحت ملے گی۔ السی کے بیجوں میں اتنے زیادہ فائدے ہیں کہ شاید ہی کوئی دوسری چیز اس کے مقابلہ کر سکے۔ السی کے بیج جادوئی تاثیر رکھتے ہیں اور مختلف بیماریوں کے استعمال کے طور پر انہیں استعمال کیا جا رہا ہے۔ وہیں ایام کے دوران اس کا استعمال کافی فائدے مند ثابت ہوتا ہے۔ ایام کے دوران روزانہ صبح خالی پیٹ بھنی ہوئی السی کھانے سے ایا م کی وجہ سے ہونے والے درد سے نجات ملتی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *