رات و رات امیر ہونے کا وظیفہ عشاء کی نماز کے بعد یہ وظیفہ کرکے سوجائیں

آج ہم جو وظیفہ آ پ کو بتائیں گے ۔آپ بھی اس عمل سے فائدہ اٹھائیں اب تک کڑورں افراد اس عمل سے فائدہ اٹھا چکے ہیں اس عمل پر یقین کریں اتنا ہی بہت ہے کہ یہ عمل حدیث شریف سے ثابت ہے ناظرین کاروبارمیں برکت کے لئے گھر میں برکت کے لئے امیر ہونے کے لئے یہ وظیفہ بہت ہی مجرب ہے۔اگر آپ اس عمل کو

اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں گے تو ثواب کے ساتھ ساتھ مال و دولت اوربرکت بھی بہت زیادہ ہوگیا یہ انتہائی اہم موضوع ہے اہم وظیفہ ہے ۔انتہائی مختر ترین یہ وظیفہ ہے آپ نے یہ وظیفہ نماز عشاء مکمل ادا کرنے کے بعد جب فارغ ہوجانا ہے وضو کی حالت میں ہی گیارہ مرتبہ اول وآخر درود پاک پڑھ لینا ہے دوسری اہم چیز ہے وہ آپ نے کھلے آسمان کے نیچے کھڑا ہونا ہے پانچ سو مرتبہ یہ عربی کا فکرا کہنا ہے یا مُسب الاسباب کہنا ہے اس کی پانچ تسبیحات کرلینی ہے پھر سے آپ نے اختتام پر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھنا ہے ۔ پھر سچے دل سے اللہ تعالیٰ سے دعا مانگنی ہے انشاء اللہ آپ کا رزق دنوں میں ڈبل ہوجائیگا۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ انسان کو اس کی خواہشات کے مطابق ضرور دیتے ہیں اگر سچے دل سے مانگے ۔صبح و شام کی تعریف یہ ہے کہ، آدھی رات ڈھلنے سے سورج کی پہلی کرن چمکنے تک” صبح” ہے ، اس سارے وقفے میں جو پڑھا جائے گا اسے صبح میں پڑھنا کہیں گے اور دوپہر ڈھلے یعنی ابتدائے ظہر سے لے کر غروبِ آفتاب تک “شام” ہے، اس سارے وقفے میں جو پڑھا جائے اسے شام میں پڑھنا کہیں گے۔4۔ سیدِ عالم حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا :’’دو خصلتیں ایسی ہیں کہ جس مسلمان میں جمع ہو جائیں وہ جنت میں داخل ہوگا: جو شخص سوتے وقت 33 مرتبہ سُبْحَانَ اﷲِ، 33 مرتبہ الْحَمْدُ ِﷲِ، اور 33 مرتبہ اَﷲُ اَکْبَر کہے اور ہر نماز کے بعد یہ تینوں کلمات دس دس مرتبہ کہے۔‘‘(ترمذی، الجامع الصحيح رقم : 410)5۔ تینوں قُل ( سورہ اخلاص، الفلق، الناس) تین تین بار صبح شام شام پڑھ

لیں تو ہر بلا سے حفاظت ہے۔(ابو داؤد)6۔ یہ دعا ایک بار صبح شام پڑھ لیں، غم و الم سے بچے، اور ادائے قرض کے لئیے گیارہ گیارہ بار صبح شام۔اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَعُوذُبِکَ مِنَ الھَمِّ وَ الحُزنِ وَ العِجزِ وَ الکَسَلِ وَ الجُبنِ وَ البُخلِ وَ ضَلَعِ الدَّینِ وَ غَلبَۃِ الرِّجَالِ( ابو داؤد)7۔ بسم اللہ علٰی دینی، بسم اللہ علٰی نَفؔسِیؔ و َ وُلؔدِیؔ وَ اَھؔلَیؔ و مَالِیؔ۔تین تین بار صبح شام پڑھیں۔ دین و ایمان، جان و مال اور بچے سب محفوظ رہیں۔(الوظیفۃ الکریمہ) 8۔ دن بھر میں چلتے پھرتے درود و سلام اور استغفار کی کثرت کریں، اس کی برکت سے گناہوں سے نجات اور نیکی کے کام میں دل لگا رہے گا۔ درود شریف تمام وظیفوں کی اصل ہے۔ اگر اللہ تعالٰی توفیق دے تو رات کو سونے سے قبل مدینہ منورہ کی طرف منہ کر کے خود کو روضہ رسول ﷺ کے سامنے تصور میں پیش کر کے درود و سلام عرض کرنے کی عادت بنا لیجئیے۔ اسی تصوراتی عالم میں اپنی مناجات و گزارشات پیش کیجئیے، اگر یہاں دل جم گیا اور رابطہ قائم ہو گیا تو ایک نئی دنیا آشکار ہو جائے گی اور پھر کسی وظیفے و ریاضت کی حاجت ہرگز نہ رہے گی۔9۔ ہر روز نماز فجر کے بعد فاتحہ پڑھنے کی عادت بنائیے اور اس کا ثواب ابو البشر سیدنا آدم علٰی نبینا و علیہ السلام سے لے کر آج تک اور قیامت تک آنے والے ہر مومن کے لئیے ، خصوصاً آقا و مولٰی ﷺ، آپ کے اصحاب و اہلِ بیت، اولیائے امت اور اپنے والدین ، زندہ و فوت شدگان رشتہ دار سب کو ایصالِ ثواب کیجئیے۔ یہ میرا مجرب وظیفہ ہے کہ جب مرحومین کو ایصالِ ثواب کریں تو اس کے دنیا میں بے شمار فوائد ظاہر ہوتے ہیں۔اللہ تعالٰی ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ اس کی یاد میں مگن رہیں اور ہم سب کا شمار ذاکرین و عابدین میں فرمائے۔ آمین۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *