لاکھوں نسخے دیکھ لو وزن اور پیٹ کم نہیں ہوگا کچھ بھی کئے بغیر پیٹ اوروزن کم ہوسکتا ہے

آج کا ٹاپک بہت ہی زبردست اور عمدہ ہے اکثر لوگوں کاپسندیدہ بھی ہے۔ آج کل تقریباً ہر گھر کا مسئلہ بن گیا ہے ۔ وہ ٹاپک ہے وزن کا بڑھ جانا۔ یعنی جسم میں بہت زیادہ چربی جمع ہوجانا ۔ موٹاپا کیسے کم کیا جائے ؟ پیٹ باہر کونکل رہا ہے۔ میں تو زیادہ کھاتا یا کھاتی نہیں ہوں۔ پتہ نہیں چربی کس لیے زیادہ چڑھ گئی ہے۔ اور

مجھ غریب یہ عاشق کیوں ہے ! اس قسم کے سوالات ان لوگوں کے ذہنوں میں ہمیشہ گردش کرتے رہتے ہیں۔ جوموٹاپے کا شکا رہیں۔ آپ کے تمام سوالات کا جواب مل جائےگا۔ اگرآپ کوئی بھی نسخہ استعمال کیے بغیر وزن کم کرنا چاہتے ہیں۔ تو اس آرٹیکل کو مکمل پڑھیں۔ آسانی سے وزن کم کرنے کا طریقے آپ کو بتاتے ہیں۔ جن پر عمل کرکے آپ بہت ہی تیزی کے ساتھ اپنے وزن میں کمی لاسکتے ہیں۔ وزن میں اضافے کی بڑی وجہ ہماری غلط روٹین ہے۔ اگر آپ کی خواہش ہے۔ کہ آپ کاوزن نارمل رہے تو آپ رات کو جلدی سوئیں اور صبح سویر ے اٹھیں ۔ باقاعدگی سے ایکسرسائز کریں۔ چاہے پیدل ہی چلیں۔ اپنے بچوں کےساتھ خوب کھیلیں۔ جتنا آپ فعال رہیں گے ۔ حرکت میں رہیں گے۔ آپ کا وزن بڑھنے نہیں پائے گا۔ انڈہ ، پراٹھا رات کا سالن اور پاپے کھانے کے بجائے صحت بخش ناشتہ کریں۔ یہ آپ کا پیٹ بھر کر وزن میں اضافہ تو کردیں گے ۔ لیکن غذائیت نہیں دیں گے ۔ اپنے ناشتے میں انڈہ ، کھجور، دودھ ، دہی ، دلیہ اور کوئی بھی پھل یا پھل کے جوس میں سے کم ازکم ایک چیز ضرور شامل کریں۔ دن بھر خوب پانی پیئں۔ لیکن ٹھنڈک یخ نہ پیئں۔وافرمقدار میں پانی پی کر آپ اپنے جسم کو اندرونی طور پر صاف رکھنے کے ساتھ

ساتھ وزن میں کمی کرسکتے ہیں۔ کھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے پانی کے ایک یا دو گلاس ضرور پیئں ۔ اگروزن کم کرنا ہے۔ تو اپنی غذا میں تبدیلی لانا بہت ضروری ہے۔ اپنی غذا میں ریشہ دار غذاؤں استعمال بڑھا دیں۔ اگر الگ سے کچھ خریدنا مشکل ہو۔ یعنی آپ کے بجٹ میں فرق آتا ہو تو کم ازکم آپ روزانہ اسپغول ضرور لیں۔ وزن کے اضافے میں چکنائی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ چکنائی سے بنی اشیا ء سے پرہیز اور گھر میں پکنے والے کھانوں میں آہستہ آہستہ چکنائی کم کرکے آپ وزن میں نمایاں کمی لاسکتےہیں۔ میٹھا آ پ کی صحت کا سب سے بڑا دشمن ہے او رموٹاپے کی وجہ ہے۔ ناقص چینی آپ کوبیماری اور وزن میں اضافے کےسوا کچھ نہیں دیتی۔ گ وشت کھانا کم کریں۔ گ وشت میں موجود کولیسٹرول آپ کے وزن میں اضافے کی بہت بڑی وجہ ہے ۔ زیادہ گ وشت کھانے سے پرہیز کریں۔ اور گ وشت کے ساتھ آنے والی مختلف اشیاء جیسے گائے کے پائے وغیرہ تو بالکل ہی چھوڑ دیں۔ ایک ساتھ بہت سارا کھاناکھانے سے پرہیزکریں۔ اگر آپ وقفے وقفے سے کھائیں گے تو آپ کو زیادہ بھوک نہیں لگے گی۔ آپ فعال اور حرکت میں رہیں گے ۔ بھوک نہ زیادہ لگنے کی وجہ سے وزن میں جو اضافہ ہوتا ہے اس سے آپ بچ سکتے ہیں۔ بے وقت بھوک میں آپ کھالیں یا سلاد کھائیں۔ بہت سی بیماریاں ایسی ہیں جو وزن میں اضافے کا باعث بنتی ہیں ۔ اپنی صحت پر توجہ دیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.