خالی پیٹ دہی کھانے سے جسم میں

دہی کے لاجواب فائدے آپ کو بتائیں گے ۔ دہی انسانی صحت کے لیے مفید ترین غذاؤں میں سے ایک ہے ۔ یہ کیلشیم سے بھر پور ہوتا ہے جو کہ ہڈیوں کو مضبو ط بنا تا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ پروٹین سے بھر پور ہوتا ہے جو مسلز مضبوط بنانے میں مدد گار ہوتے ہیں ۔ اس کے علاوہ کھانے کے بعد دہی کا استعمال کیا

جائے تویہ کھانا جلد ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ دہی میں موجود بیکٹیریا قوت مدافعت میں اضافے کا باعث ہوتا ہے اس طرح اس میں انسانی جسم کے لیے ضروری وٹامنز بھی وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ اس کو سر میں لگا کر آپ خشکی سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں وٹامن ای، زنک اور فاسفو رس ہوتے ہیں جو انسانی جلد کے لیے انتہائی مفید ہیں۔ جلد چاہے سرکی ہو ، چہرے کی ہو ، ہاتھوں یا پیروں کی ہو دہی ہر طرح کی جلد کے لیے مفید ہے۔ دہی چکنی جلد کے لیے بہترین ہے۔ سرد ہونے سے قبل اس کا استعمال بہت مفید ہے۔ دہی ایک حیرت انگیز کلینز ر کے طور پراستعما ل کیا جاتا ہے ۔ دہی چہرے اور سر کی جلد کو صحتمند رکھنے میں مدد دیتا ہے دہی کو کچھ دیر کےلیے چہرے پر لگائیں اور نیم گرم پانی سے صاف کرلیں۔ اس سے آپ کی جلد پر سے تمام میل کچیل صاف ہوجائےگی۔ دہی خاص طور پر کیل مہاسوں اور داغ دھبو ں

سے متا ثرہ جلد کے لیے منا سب ہے۔ تازہ چہرے کے لیے تھوڑی سی دہی میں چند قطرے سفید سرکہ ملائیں اوراسے ہفتے میں دو سے تین مرتبہ چہرے پر لگائیں ۔ تھوڑی دیر کے بعد چہرے کو صاف پانی سے دھو لیں۔ اس عمل سے چہرہ تروتازہ ہوجائےگا اور اس پر ایک چمک آجائے گی ۔ انڈے اور دہی کا ماسک : انڈے کی زردی ایک عدد دہی دو کھانے کے چمچ ، شہد ایک کھانے کا چمچ لے لیں۔ ان تمام چیزوں کو پیالی میں ڈال کراچھی طرح سے مکس کرلیں۔ جب کریمی شکل آجائے تو چہرے پر لگا لیں۔ بیس منٹ لگا رہنے دیں۔ پھر نیم گرم پانی سے دھو لیں ۔ اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں۔ دہی کو تازہ رکھنے کے لیے ایک نہایت آسان طریقہ ہے۔ دہی کو تازہ رکھنے کے لیے ایک برتن میں کناروں تک پانی بھر لیں ۔ اور دہی کے برتن کو اس میں رکھ کر فریج میں رکھ دیں۔ اور برتن والا پانی روزانہ بدل لیا کریں۔ امید ہے کہ آپ کو یہ ٹپس پسند آئیں ہوں گی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *