حقیقت پر مبنی واقعہ ، سورۃ اخلاص اور سورہ فاتحہ کا عمل

مال سے نہیں اعما ل سے دنیا اور آخرت بنتی ہے۔ بندہ کے پا س شب و روز مخلو ق خدا مختلف مسائل کا شکار آتی ہے ان کو مسنون شرعی اعمال کی طر ف متوجہ کرتا رہتا ہوں۔قارئین! یہ عمل صرف امراض کے لیے ہی نہیں بلکہ کسی بھی قسم کے گھریلو مسائل، ناممکن الجھن کے لیے بندہ نے جسے بھی دیا، جس

جس نے بھی سو فی صد توجہ کی اس کا مسئلہ حل ہوا ہے۔ وہ گھریلو نا چاقی ہو، روزگا ر کی مشکلا ت ہو ں، رشتوں کی بند ش ہو، کاروباری زوال ہو، حتیٰ کہ گھر سے با ہر اور گھر کے اندر اولاد ،بیوی میاں، بچے ما ں باپ، بہن بھائی، داما د وغیرہ جہا ں سے بھی پریشان ہو یہ عمل کرنے سے اللہ پاک نے ان پر کرم کی راہیں کھولی ہیں جب سے میں نے لوگوں کو سورۂ فاتحہ اورسورۂ اخلاص کاعمل عبقری میگزین اور درس کے ذریعے بتایا اس کے بعد لوگوں نے اپنے مشاہدات ڈھیروں خطوط، ٹیلی فون کالز اور انٹرنیٹ پر بتائے۔ جس میں ان اعمال کے فوائد درج تھے۔ اعمال کے ایسے ایسے فوائد لوگوں نے بتائے کہ میری عقل دنگ رہ گئی۔بندہ نے ان تمام اعمال کو ایک گلدستہ کی شکل میں کتاب میں درج کردیا ہے تاکہ ہر شخص کو اعمال سے بننے، اعمال سے بچنے اور اعمال سے پلنے کا یقین ہوجائے۔ہا ں !عمل کوئی بھی ہو یقین شر ط ہے، بھکاری اور سائل بن کر کرنے سے مکمل نفع ہو تا ہے، بس مستقل مزاجی سے کریں جلدی نہ کریں۔باوضو قبلہ رخ بیٹھ کر ایک ہزار ایک مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں پہلی مرتبہ پڑھنے سے پہلے پوری بسم اللہ پڑھیں پھر باقی بغیر بسم اللہ کے پڑھیں‘ عمل کے اول آخر سات سات مرتبہ درود شریف پڑھ لیں آخر میں اپنے مطلب کیلئے دعا کریں بہت طاقتور عمل ہے۔ بعض نے اس کو ”اسم اعظم“ قرار دیا ہے۔بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم کا مجرب عمل اول

وآخر سات سات مرتبہ درود شریف جائے نماز پر قبلے کی طرف منہ کرکے بیٹھیں۔ 1000 مرتبہ پوری بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم پڑھ کر پھر دو رکعت نماز پڑھیں۔ پھر اپنی حاجت کیلئے دعا کریں۔ اس طرح یہ عمل بارہ مرتبہ دہرائیں اس طرح کل بارہ ہزار بار بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم کی تلاوت ہوگی اور بارہ مرتبہ دو رکعت نماز اور بارہ مرتبہ دعا ہوگی اور دعا میں ہر بار ایک حاجت یا دو تین حاجتیں پیش کریںاس سے زیادہ نہیں۔ یہ عمل بے حد موثر اور مفید ہے۔ ناجائز کاموں اور نہ ہی مکروہ اور فضول کاموں کیلئے ہرگز نہ کریں۔دو رکعت صلوٰة الحاجت پڑھیں۔ پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد آیة الکرسی اور دوسری رکعت میں فاتحہ کے بعد سورہ اخلاص پڑھیں پھر سلام پھیر کرایک سانس میں جتنی بار ممکن ہو یَاھَادِیُ کا ورد کریں۔ سانس ٹوٹنے کے بعد سجدے میں جاکر اپنی حاجت پیش کریں۔ انشاءاللہ مراد ضرور پوری ہوگی۔ اول و آخر درود شریف سات سات مرتبہ ضرور پڑھیں۔جب ظاہری تدبیر کارگر نہ رہے جب کوئی ظاہری تدبیر کارگر نہ رہے تو نماز تہجد کے بعد ایک سو ایک بار یہ آیت شریف خشوع و خضوع کے ساتھ پڑھیں۔اِنَّ اللّٰہَ لَقَوِّی عَزِیز ہرقسم کی بیماری سے نجاتہرقسم کی بیماری کیلئے روزانہ فجر کی نماز کے بعد 21 دن باوضو حالت میں 21 مرتبہ آیت کریمہ لَا اِلَہَ اِلَّا اَنتَ سُبحَانَکَ اِنِّی کُنتُ مِنَ الظّٰالِمِینَ پڑھ کر پانی پر دم کرکے مریض کو پلائیں انشاءاللہ بہت جلد مرض میں افاقہ ہوگا۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.