عید پر کر یں پارلر جیسا مہنگا وائیٹنگ فیشل گھر پر۔

عید کے قریب آتے ہی خواتین کی جہاں کپڑے، جوتے اور میچنگ کی چوڑیوں کی فکر بڑھ جاتی ہے ایسے ہی میں سب سے زیادہ چہرے کی مرجھائی ہوئی بے جان جِلد اور پھیکی رنگت بھی پریشانی کا سبب بنتی ہے جس کا علاج ہر گھر میں موجود چند مفید اجزا کے ذریعے ممکن بنایا جا سکتا ہے۔عالمی وبا کورونا وائرس

کے پیش نظر یہ دوسرا سال ہے جہاں لاک ڈاؤن کے دوران متعدد سیلون بھی سیل کیے جا چکے ہیں۔ اس صورتحال میں اپنی اور اپنے خاندان والوں کی زندگی سے کھیلنے سے بہتر ہے کہ گھر ہی میں اپنی خوبصورتی کو چار چاند لگانے کا اہتمام کر لیا جائے۔بغیر پارلر گئے اس عید پر تروتازہ و شاداب دکھنے کے لیے ہر گھر میں با آسانی دستیاب چاولوں کا استعمال کرتے ہوئے فیشل کیا جا سکتا ہے۔ جس کے حیرت انگیز نتائج آپ کودوبار ہ کبھی پارلر کا رُخ نہ کرنے پر مجبور کر دیں گے۔چاولوں کا استعمال صدیوں سے خوبصورتی بڑھانے کے لیے کیا جا رہا ہے، اب تو بیوٹی کاسمیٹکس پراڈکٹس بنانے والی کمپنیز بھی چاولوں کی افادیت جان گئی ہیں، اسی لیے ان کی جانب سے شیمپو اور کریموں میں چاولوں کی موجودگی کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔ چاولوں کو وائٹننگ ایجنٹ قرا ر دیا جاتا ہے، چاولوں کی مدد سے خوبصورتی سے متعلق متعدد فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں جن میں گوری رنگت، صاف شفاف جِلد اور لمبے گھنے بال شامل ہیں۔گھر ہی میں چند دنوں میں متاثرہ جِلد کی بحالی کے لیے رائس ٹونر بنا کر لگانا شروع کر دیں۔ عید تک یہ ٹونر کھلے مسام بند کر کے جِلد کو ترو تازہ و شاداب بنا دے گا۔مزید یہ کہ خوبصورتی میں اضافے

کے لیے چاولوں کے استعمال کے چند طریقے مندرجہ ذیل درج ہیں جن سے پارلر گئے اور وقت ضائع کیے بغیر آج ہی سے گھر میں محفوظ رہتے ہوئے فائدہ اُٹھایا جا سکتا ہے۔ رائس ٹونر بنانے کے لیے ایک کپ چاولوں کو دھو لیں، اب اس میں ایک کپ پانی ڈال کر ایک گھنٹہ یا پوری رات کے لیے ڈھانپ کر رکھ دیں، پانی سے چاول چھاننے کے بعد اسے ایک ہفتے کے لیے فریج میں محفوظ کیا جا سکتا ہے۔روزانہ چہرہ دھونے کے بعد ان چاولوں کے پانی سے روئی کی مدد سے اپنا چہرہ صاف کریں یا اسپرے بوتل کی مدد سے چہرے پر اسپرے کر لیں۔ اس سے آپ کی اسکن چمکدار اور نکھر جائے گی، کھلے مسام بند ہو جائیں گے اور جلد نرم و ملائم محسوس ہوگی۔بہترین نتائج کے لیے رائس ٹونر سے اسکن صاف کرنے کے بعد تولیہ یا سوتی کپڑا نیم گرم پانی میں بھگو کر اپنے چہرے پر چند منٹوں کے لیے رکھ لیں۔ چاولوں میں اینٹی آکسیڈنٹ، اینٹی ایجنگ، اینٹی انفلامینٹری، قدرتی سن اسکرین اور قدرتی وائٹننگ خصوصیات پائی جاتی ہیں جس کے نتیجے میں اس کے استعمال سے کیل مہاسوں کی شکایت دور ہو جاتی ہے، داغ دھبے ختم ہو جاتے، بلیک ہیڈز کا خاتمہ اور ڈیڈ اسکن کا بھی صفایا ہو جاتا ہے۔رائس اسکرب کے استعمال سے آپ کی جلد واضح طور پر چند دنوں میں ہی صاف شفاف اور بے داغ ہو جاتی ہے اور آپ کے چہرے پر قدرتی گورا پن آ جاتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.