عورت صرف اس مرد پر غالب رہتی ہے جو ۔۔۔۔

نبی کریم ﷺ تیرے بال بال جانتے ہیں کیونکہ وہ اللہ کے سب رازوں سے واقف ہیں ۔قرآن مجید میں ہے :بری چیزیں بروں کے لئے ہیں اور اچھی چیزیں اچھوں کے لئے ہیں۔خبیثوں کو انبیاء ؑ کی عمدہ نصیحتیں اچھی نہیں لگتی کیونکہ وحی کا عطران کے دماغ کے موافق نہیں تھا۔مرشد کامل مل جائے تو اس کی اطاعت و پیروی دل و

جان سے کرواور اس کی ہر نرم و سخت بات کو قبول کرو کہ اس میں تمہاری بھلائی پوشیدہ ہے۔نیک نامی بھی ایک نرمرنے والا عمل ہے،وہ انسان بد بخت ہے جو اپنے پیچھے برے عمل چھوڑ گیا جو مرنے والے نہیں ہیں،اس شخص کے مرنے سے اس کی جان نہیں چھوٹے گی۔ بلکہ اس کے عمل کی وجہ سے اس کے گناہوں میں اور اضافہ ہوتا رہے گا۔لازوال خوبصورتی صرف دل کی خوبصورتی ہے ۔اگر سخاوت کی وجہ سے تیرے ہاتھ میں مال نہ رہا تو خدا کی مہربانی تجھے برباد نہ ہونے دے گی۔برائی سے بچنے کا سب سے طاقتور طریقہ یہ ہے کہ اچھے دوستوں کے ساتھ بیٹھا جائے ،جنہوں نے اپنا رخ خدا کی طرف موڑ لیا ہے۔ اگر آپ کو ہر مادی چیز کی قیمت معلوم ہے مگر اپنی قدر معلوم نہیں تو اس سے بڑی بے وقوفی کیا ہوگی ؟ جب تو عمل میں کوئی معمول ترک کردیتا ہے رنج و غصہ سے تجھ پر قبض طاری ہوجاتا ہے۔علم حق صوفی کے علم میں پنہاں ہوتا ہے۔یہ بات عام لوگوں کے سمجھنے کی نہیں ہے۔نور کے لئے نور بن آگ کے لئے آگ ،پھول کے مقام پر پھول بن اور کانٹے کی جگہ کانتا۔میانہ روی یعنی درمیانی راہ ہی عقلمندی ہے۔ جب دروازہ کھلا ہوا ہے تو تم اس طرح قید خانے میں کیوں پڑے ہو؟ حلال لقمہ کے منہ میں

آنے سے عبادت کا رجحان پیدا ہوتا ہے۔ ڈر کی سوچ اور کشمکش سے باہر نکلو اور خاموشی میں زندہ رہو۔ اگر تمہاری انا تمہاری رہنماہے تو پھر مدد کے لئے قسمت کی طرف مت دیکھو۔ خاموشی اللہ کی زبان ہے اور اس کے علاوہ سب ایک کمزور ترجمے کی حیثیت رکھتا ہے۔اپنے آپ کو خاموشی کے ساتھ اس پرکشش کی طرف کھینچنے دو جس سے تم حقیقی پیارکرتے ہو۔عورت ہمیشہ عقل مند مرد پر غالب رہتی ہے۔خاموشی سمندر ہے اور گفتگو نہر،سمند تجھے تلاش کررہا ہے تو نہر تلاش مت کر۔اپنی آواز کی بجائے دلائل بلند کرو پھول بادلوں کے گرجنے سے نہیں برسنے سے اُگتے ہیںسچائی کے بہت سے راستے ہیں مگر میں نے جو راستہ چنا وہ محبت کا ہے۔ تھوڑی دیر قبرستان جا اوربولنے والوں کو خاموش دیکھ روح کیلئے اس سے بڑھ کر کوئی مرض نہیں کہ تو خود کو کامل سمجھنے لگےاگر عظمت چاہتے ہو تو دل میں نفرت کے بجائے محبت کو ٹھکانہ کراو کسی ولی کی صحبت میں چند لمحے گزارنہ سو سال کی عبادت سے افضل ہے۔تیری داڑھی تیرے بعد پیدا ہوئی اور سفید ہوگئی مگر تو ابھی تک کالے کا کالا ہی ہے۔اگر بیکار پتھر ہے تو کسی صاحب علم کےپاس جا گوہر بن جائیگا۔موت کا ذائقہ سب نے چکھنا ہے، مگر زندگی کا ذائقہ کسی کسی کو نصیب ہوتا ہے۔تمہاری اصل ہستی تمہاری سوچ ہے باقی صرف ہڈیا اور گوشت ہے۔رومی اس وقت تک مولائے روم نہ بنا جب تک شمس تبریز کا وہ غلام نہ ہوگیا۔ تو بھی نیک صحبت کو لازم پکڑ لے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *