جمعرات کا خاص وظیفہ

آپ کی وہ حاجت جو ابھی تک کسی نہ کسی وجہ سے پوری نہیں ہوسکی۔ انشاء اللہ تعالیٰ اس عمل کی برکت سے ۔اگلی جمعرات سے پہلے پہلے میرے اللہ کے حکم سے آپ کی ہر حاجت پوری ہوجائے گی۔ وہ آپ کی جائزحاجتیں جو ابھی تک پوری نہ ہوسکی ۔کسی نہ کسی وجہ سے رہ گئی ہیں اللہ کے حکم سے

پوری ہو جائیگی۔ یہ وظیفہ بہت ہی خاص ہے۔ اس میں وقت کی کوئی قید نہیں ہے۔ آپ اس کو جب چاہے مرضی کر سکتے ہیں۔ نہ ہی اس چیز کی قید ہے کہ آپ نے اس کو فلاں نماز کے بعد ہی کرنا ہے۔ آپ اس کو جب مرضی کر سکتے ہیں۔کسی بھی وقت کر سکتے ہیں۔ کسی پریشانی سے نجات حاصل کرنا بھی آپ کی حاجت ہی کہلاتا ہے۔ جمعرات کے دن آپ نے کسی بھی وقت اول آخر ایک مرتبہ تین مرتبہ یا پانچ مرتبہ درود ابراہیم پڑھ کے درمیان میں ایک سو پندرہ مرتبہ وَ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْم پڑھنا ہے، بے حد آسان عمل ہے آپ اس کو چلتے پھرتے بہت ہی کم وقت میں پڑھ سکتے ہیں اور یقین کریں کرے اگلی جمعرات سے پہلے پہلے اللہ تعالی کے حکم سے آپ کی ہر جائز حاجت وہ حاجت جس کی نیت سے اپنے اس عمل کو کیا ہوگا آپ کی وہ حاجت پوری ہوجائے گی اور جب آپ نے

دعا کرنی ہے اپنی حاجتیں جو ہیں ایک دو یا زیادہ سے زیادہ تین حاجتوں کی آپ نے بار بار دعا کرنی ہے اللہ تعالی کے حکم سے آپ کی حاجت پوری ہو جائے گی۔ بیشک اللہ تعالی ہر چیز پر قادر ہے ۔اللہ تعالی آپ کی دعا کو رد نہیں کرے گا جب وَ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُؕ پڑھیں گے۔تو اللہ پاک اپنے اس پاک کلام کے صدقے آپکی دعا کو ضرور قبول فرمائے گا۔اور یہ یاد رکھیں کہ پانچ ٹائم نماز کی پابندی کرنی ہے اور میرے پیارے بہن بھائیو یہ بالکل فی سبیل اللہ آپ کو عمل بتائے جاتے ہیں آپ خدا کے لیے ان سے فائدہ حاصل کیا کریں تاکہ جتنے لوگوں تک مزید یہ پیغام پہنچے گا اتنے ہی زیادہ لوگ اس سے فائدہ حاصل کریں گے کیونکہ ہمارے معاشرے میں ہر انسان کسی نہ کسی حاجت پورا ہونے کا طلبگار رہتا ہے کسی نہ کسی پریشانی میں مبتلا رہتا ہے یہ اللہ کا قانون ہے ہر انسان خوشحال نہیں ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *