ایک ہفتے میں وزن کم کرنے کا طریقہ گرین ٹی میں یہ دو چیزیں ملا کرپی لیں

آپ بڑھتے ہوئے پیٹ کی وجہ سے پریشان ہیں تو آج آپ کو ایک ہفتے میں وزن کم کرنے کا بہترین اور آسان طریقہ بتائیں گے ۔ انشاءاللہ! ایک ہفتے میں آپ کا وزن سوچ سے زیادہ کم ہوجائے گا۔ صرف گرین ٹی میں دو چیزیں ملا کر پی لیں ۔ اور وہ دو چیزیں یہ ہیں۔ ادرک پسا ہوا آدھا چائے کا چمچ اور شہد ایک چائے

کا چمچ ۔ اس کو کس طرح سے بنانا ہے۔ آپ نے ڈیڑھ کپ پانی کسی برتن میں ڈال کر اس میں ادرک اور گرین ٹی کاایک چائے کا چمچ ڈال کر چولہے پر رکھ دیں ۔ جب ایک کپ پانی رہ جائے تو چولہے سے اتارلیں اور ایک کپ میں ڈال دیں۔ اوراب اس میں شہد ملا کر پی لیں۔ اور ایک ہفتے تک باقاعدہ صبح وشام استعمال کریں ۔ انشاءاللہ ! وزن کم ہوجائے گا۔ بڑھاہواپیٹ اکثر لوگوں کے لئے شرمندگی اور بہت سی بیماریوں کاباعث بنتاہے۔بڑھے ہوئے پیٹ کے ساتھ انسان خود کوآرام دہ محسوس نہیں کرتا۔پیٹ کم کرنے کے لئے بہت سی ورزشیں بھی ہوتی ہیں لیکن ہرکسی کے لئے جِم جانایاورزش کے لئے وقت نکالنا ممکن نہیں ہوتا۔اسی لئے اگر آپ نیچے دیئے گئے طریقے آزمانے کی باقاعدگی سے کوشش کریں توممکن ہے کہ آپ اپنے مقصد میں کامیاب ہوسکیں۔ اس کا پہلا طریقہ یہ ہے کہ سونٹھ ایک چمچ پودینہ ایک چمچ،کلونجی

ایک چمچ،دیسی اجوائن ایک چمچ۔ کالا زیرہ ایک چمچ،سونف ایک چمچ،چھوٹی الائچی ایک چمچ۔یہ تمام اجزاء پیس کررکھ لیں۔کھانے کے بعد آدھاچمچ صبح وشام قہوہ کے ساتھ لیں۔اس سے اضافی فیٹ ختم ہوگا۔اور بڑھاہوا پیٹ خود بخود اندر ہوجائے گا۔سونف سے آپکوباربار بھوک نہیں لگے گی۔ سونٹھ آپکاکھاناہضم کرے گی۔ کالازیرہ،اجوائن اور پودینہ اضافی چربی کو ختم کرنے میں مدد کریں گے۔ اورکلونجی میں تو کسی ایک کی نہیں بلکہ ہرمرض کی شفاء ہے۔ اب دوسرا طریقہ بتاتے ہیں۔جس میں آپ کو ایلوویرا جیل دوچمچ،ہرا دھنیا کی پتیاں دوچمچ،کھیرا چھلاہوا ایک عدد،ادرک ایک انچ کاٹکڑا،ایک لیموں کارس۔ ایک کپ پانی کے ساتھ ان تمام اجزاء کوبلینڈ کریں۔اور صرف ایک چٹکی کلونجی ملاکر صبح کے وقت ناشتے سے ایک گھنٹہ پہلے پی لیں ۔ صرف تیس دن کے اندر باقاعدگی سے استعمال کرنے سے بڑھاہوا پیٹ اندر ہوجائے گا۔ہرا دھنیاکی صرف پیتاں لیں یہ وزن کم کرتی ہیں جبکہ اسکی ڈنڈیاں وزن بڑھاتی ہیں۔لیموں اورایلوویرا جیل فیٹ کو ختم کرنے میں اہم کردار اداکرتے ہیں۔ساتھ ساتھ اپنی غذاکاخیال رکھیں اورہرکھانے کے بعد کم ازکم ایک گھنٹہ تک پانی پینے سے گریزکریں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *