رمضان المبارک میں تراویح نمازپڑھنے کا طریقہ ،تراویح ،وترنمازکامکمل طریقہ

رمضان کے مہینے میں عشاء کی نماز ، تراویح کی نماز اور نماز وتر اس کی ترتیب کیا ہے اسے کیسےپڑھیں گے اس مسئلے کو لیکر بہت آدمی پریشان ہیں کہ ہم کس طرح کیا پڑھیں گے ۔ کتنی رکعت پڑھیں گے پھر اس کے بعد کونسی نماز پڑھیں وغیرہ یہ تمام کے تمام مسائل آپ کو بتائیں گے ۔سب سے پہلا مسئلہ آپ کو جاننا ضروری

ہے کہ جب تک آپ عشاء کے فرض نماز نہیں پڑھیں گے جو عام دنوں میں فرض نمازیں ہیں۔جب تک آپ اسے نہیں پڑھیں گے تب تک آپ کی تراویح کی نماز نہیں ہوگی اگر اس سے پہلے عشاء کی نماز پڑھنے سے پہلے تراویح کی نماز پڑھ دیتے ہیں تو آپ کی نماز کا تراویح کا نماز کا کوئی اعتبار نہیں ہوگی ۔ یہ مسئلہ بہت اہم ہے اب رہی یہ بات کہ ترتیب کیا ہوگی نماز کی سب سے پہلے چا ر رکعت سنت نماز سنت غیر مؤکدہ اس کو پڑھیں گے تو بہت ثواب ملے گا ۔ سب سے پہلے چاررکعت سنت نماز پڑھیں گے ۔اس کے بعد چار رکعت فرض نماز پڑھیں گے ۔ یہ ترتیب بیان کررہے ہیں یہ مردوں کیلئے بھی ہے اسی طرح اگر آپ اکیلے نماز پڑھ رہے ہیں یہی ترتیب ہے اگر آپ جماعت کے ساتھ نماز پڑھیں گے جیسے عام دنوں میں مسجد پڑھتے ہیں ۔ تب بھی یہی ترتیب رہیگی جوابھی بتار ہے ہیں ۔ سب سے پہلے چار رکعت سنت نماز پھر اس کے بعدچار رکعت فرض نماز جو عشاء کی نماز ہے اگر آپ جماعت سے ہے تو جماعت سے پڑھیں گے اگر جماعت نہیں ہے اکیلے تو اکیلے پڑھیں گے ۔اس کے بعد دورکعت سنت نماز یہ سنت موکدہ ہے جس کا پڑھنا بہت ضروری ہے ۔ اگر نہیں پڑھیں گے بغیر کسی وجہ کے چھوڑ دیں گے تو بہت سخت گ ن ا ہ ملے گا ۔ یہ دس رکعت بنیں گی ۔

پھر ا سکے بعد دورکعت نفل نماز پڑھیں گے یہ آپ کے اختیار میں ہے نفل نمازیں پڑھنا چاہیں گے تو بہت ثواب ملے گا اگر نہیں پڑھیں گے تو کوئی گ ن ا ہ نہیں ملے گا پڑھنا چاہیے یہ بارہ رکعت ہوجائیں گی ۔ اس کے بعد آپ تراویح کی نماز شروع کردیں گے دو دو رکعت کرکے شروع کردیں گے ۔ چار رکعت میں بیٹھ کر کچھ دیر کیلئے تسبیح پڑھیں گے ۔جو بھی دعائیں ہیں ان کو پڑھیے گا اس طرح چار چار رکعت میں بیٹھ کر پڑھیے گا اور دو دو رکعت کرکے سلام پھیردیں اس طرح کرکے نماز مکمل کریے گا ہر دو رکعت میں آپ کیلئے اطہیات بھی پڑھنا ہے درود شریف بھی پڑھنا ہے اس کے بعد کوئی بھی دعا پڑھیں اور سلام پھیر دیں ۔ اس طرح کرکے دودو رکعت تراویح کی نماز پڑھیں اور بیس رکعت مکمل کرلیں گے ۔ اب جب آپ کی تراویح کی نماز بیس رکعت مکمل ہوگئی اس کے بعد فوراً اب کوئی نماز نہیں پڑھیں گے ۔ اس کے فوراً بعد نماز وتر پڑھیں گے ۔ عام دنوں میں وتر نماز کو آخیر رات میں پڑھتے ہیں ۔لیکن ان رمضان کے ایام میں چاہے وہ تہجد گزار آدمی ہے جو بھی ہو سب کیلئے بہتر اور افضل طریقہ یہ ہے کہ تراویح کی نماز کے فوراً بعد وتر نماز کو پڑھ لینا ہے ۔ وتر کے بعد دو رکعت نفل نماز پڑھیں گے ۔ اس طرح سترہ رکعت عشاء کی نماز کی پوری ہوجائینگی اور تراویح کی بیس رکعت بھی مکمل ہوجائیں گی ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *