ادھر تسبیح شروع اُدھر مالی مسائل حل

اس تحریر میں مشائخ اور اولیاء کا اور بزرگان دین کا اور بڑے حضرات کا ایک ایسا عظیم قرآنی عمل پیش کیا جارہا ہے کہ آپ جس دن سے شروع کریں گے آپ وہ تاریخ نوٹ کر لیں ادھر سے آپ تسبیحات پڑھنی شروع کریں گے اللہ رب العزت کا ایک غیبی نظام وہ آپ کے لئے چل پڑے گا ہر معاملے میں اللہ رب العزت آپ کی مدد

فرمائیں گے تمام مشکلات کو اللہ رب العزت آہستہ آہستہ دور فرمادیں گے چاہے وہ رزق کی مشکلات ہیں اولاد کی تنگیاں ہیں رشتے کے معاملات ہیں جادو ٹونہ میں ایسے ایسے لوگوں کو اس عمل کی برکت سے سیدھے ہوتے ہوئے دیکھ چکا ہوں کہ آپ حیران اور پریشان رہ جائیں گے آپ کی فیملی میں خاندان میں جو بے نمازی ہیں کوشش کریں ان پر پڑھوائیں ان کے لئے خود پڑھیں کسی کے لئے بھی آپ یہ عمل پڑھ سکتے ہیں ادھر سے آپ نے تین تسبیحات روزانہ پڑھنی ہیں وہ پڑھنا شروع کریں گے اللہ رب العزت کا غیبی نظام آپ کی مدد کے لئے چل پڑے گا یہ اتنا عظیم قرآنی عمل اور وظیفہ ہے زندگی کی تمام مشکلات تمام پریشانیوں کے لئے اس عمل کو اور کوئی اکیس اکتالیس اکہتر دن کا عمل اور وظیفہ نہیں ہے زندگی کا ساتھی بنالیں اللہ کی قسم زندگی کا جب اس کو آپ ساتھی بنا لیں گے آپ کی تمام مشکلات دور ہوجائیں گی میرے والد صاحب نورا للہ مرقدہ اللہ ان کی قبر کو روشن فرمائے جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے میں ہمیشہ دیکھتا رہا اس وقت تک نہیں سوتے تھے جب تک تین سے پانچ

تسبیحات یہ پڑھ نہ لیتے تھے میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے کچھ ہی عرصہ ایک ماہ قبل اللہ کو پیارے ہوگئے ہیں تو وہ کہتے تھے بیٹا جو کچھ بھی ہے جو کچھ ملا ہے آپ جو کچھ دیکھ رہے ہو ایسے تسبیح لٹکا کر کہتے تھے کہ صرف اور صرف اس کی برکت ہے اتنا عظیم مجرب قرآنی عمل اور وظیفہ کیا ہے ؟ وہ صرف اور صرف سورۃ اخلاص قل ھو اللہ احد اللہ الصمد لم یلد ولم یولد ولم یکن لہ کفوا احد ہے یہ اللہ کی وحدانیت کا وہ عظیم شاہکار ہے عظیم قصیدہ ہے عظیم عمل اور وظیفہ ہے یہ کبھی رد نہیں جاتا اللہ کی قسم کبھی رد نہیں جائے گا اس کو زندگی کا ساتھی بنا لیں اگر تمام وظائف کو چھوڑ دیں آپ اس پر زور دیں اور یہ وظیفہ کریں انشاء اللہ بہت ہی فوائد حاصل ہوں گے ۔ اللہ کو محسن اور مخلص لوگ بے حد پسندہیں،یہی وہ لوگ ہیں جن کی دعاوں میں برکت ہوتی ہے اور وہ مستجاب ہوتی ہیں۔میں نے اب تک دیکھا ہے اور یہ مشاہدہ کیا ہے کہ جو لوگ اللہ سے خلوص نیت سے مانگتے ہیں چاہے وہ مادی ہو یا روحانی معاملہ،اسکو ملا ہے۔ایسے لوگوں کو میں نے سورہ اخلاص کا ذکر کرتے دیکھا ہے ۔میرے مرشد کریم کا فرمان ہے کہ جو لوگ روزانہ تین سو بار سورہ اخلاص چالیس روز تک پڑھتے ہیں ،پاکیزگی

قائم رکھتے ہیں۔ان میں بزرگی پیدا ہوجاتی ہے۔ وہ اپنے شعبہ میں کامیاب ترین ہوتے ہیں۔ایک بار میں نے ایک بینک افسر کو یہ عمل کرنے کے لئے کہا جو اس وقت سخت عتاب میں تھا،اس کے بقول ابھی اس نے تین دن ہی یہ وظیفہ کیا تھا کہ اسکا مسئلہ حل ہوگیا۔ایک طالب علم سے کہا تو جو امتحان میں فرسٹ آگیا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے جو شخص اس پوری سورۃ کو دس مرتبہ پڑھ لے گا ، اللہ تعالیٰ اس کیلئے جنت میں ایک محل تعمیر کر دے گا ۔حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پوچھا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! پھر تو ہم بہت سے محل بنوا لیں گے ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ رب العالمین اس سے بھی زیادہ اوراس سے بھی اچھا دینے والا ہے۔ سورہ اخلاص پڑھنے والے بیماریوں اور عداوتوں سے محفوظ رہتے ہیں،میاں بیوی میں محبت بڑھ جاتی ہے،رشتوں میں اخلا ص پیدا ہوجاتا ہے،مندا چل رہا ہوتو کاروبار بڑھ جاتا ہے۔جو سورہ اخلاص کا وظیفہ کرتا ہے اسے زندگی کی بڑی کامیابیاں مل جاتی ہیں۔ اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *