یہ دانے ایک چمچ پانی کے ساتھ کھا لیں۔ ہڈیوں کا درد۔ تھکاوٹ وٹامن ڈی اور کیلشیم کی کمی۔

سفید چنوں کے فوائد کے بارے میں ماہرین کہتے ہیں کہ سفید چنے پروٹین لینے کا ایک بہترین ذریعہ ہے،ان کو فائبر، میگنیشیم، پروٹین، آئرن اور زنک جیسی غذائی اجزاء کا پاور ہاؤس بھی کہا جاتا ہےسفید چنے کے استعمال سے ہمارا نظام ہاضمہ بہتر طریقے سے کام کرتا ہے اور ہم قبض، پیٹ درد جیسیے مسائل سے بھی

دور رہتے ہیں۔سفید چنوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ کولیسٹرول کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں، یہ ہمارے کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ اور ہمارے کولیسٹرل کی سطح کو برقرا ر رکھتے ہیں۔سفید چنے ہمارے بڑھتے ہوئے وزن کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں اور ہمارے جسم سے زائد کیلوریز کو کم کرتے ہیں۔سفید چنوں کو خونی شوگر کے مریضوں کے لیے بہت مفید سمجھا جاتا ہےسفید چنوں کو غذا میں شامل کرنے کا سب سے آسان اور عام طریقہ یہ ہے کہ آپ اِن کا سالن بنالیں، رات بھر چنوں کو پانی میں بھگو کر رکھ دیں اور پھر صبح پریشر کوکر یا پھر کسی بھی برتن میں اِن چنوں کو اُبال کر مصالحے وغیر ہ ڈال کر آپ اِن کا سالن بنالیں اور پھر روٹی یا چاول کے ساتھ کھائیں، سفید چنوں کا سالن نا صرف مزیدار ہوگا۔ بلکہ یہ آپ کی صحت کے لیے بھی بہت مفید ہوگاسفید چنوں کو آپ

سوپ کے طور پر بھی غذا میں شامل کر سکتے ہیں، آپ چکن یا سبزیوں کا کوئی بھی سوپ پکائیں اور پھر اُس میں اُبلے ہوئے چنے شامل کرکے اُس سوپ کو پی لیں، یقین کیجیے یہ سوپ ذائقہ دار ہونے کے ساتھ ہی اچھی صحت کے لیے بھی بہت اچھا ہوگا، آپ ورزش کے بعد بھی ہلکی پھلکی بھوک میں چنوں کا سوپ پی سکتے ہیں اور رات کو کھانے میں بھی یہ سوپ لے سکتے ہیںچنوں کی چاٹ کا نام سُنتے ہی سب کا دل للچاتا ہے۔ کہ ابھی سامنے چاٹ آجائے اور ہم کھالیں، چنے کی چاٹ مزیدار ہونے کے ساتھ ہی صحت مند غذا بھی ہوتی ہے کیونکہ اِس میں ٹماٹر، کھیرے، پیاز، آلو اور دیگر موسم کے حساب سے سبزیاں شامل ہوتی ہیں اور اِس کو چٹ پٹا بنانے کے لیے مصالحے بھی شامل کیے جاتے ہیں، اِس لیے چنا چاٹ کو صحت مند غذا کہا جاتا ہے اگر ہم سفید چھولوں کا سفوف بنا کر اس کو ایک چمچ پانی کے ساتھ کھا لیتے ہیں تو ہماری جو ہڈیوں کی کمزوری ہے وہ بھی دور ہو جا تی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ آپ کے ہڈیوں میں جو کیلشیم کی کمی ہو گی وہ بھی دور ہو جا ئے گی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *