سورۃ القدر کی فضیلت

سورۃالقدر قرآن کی97 سورۃ ہے اور یہ سورۃ تیسویں پارے میں موجود ہے جس طرح اللہ تعالیٰ نے اس دنیا میں ہر چیز کوکسی نا کسی مقصد کےلیے بنایا ہےاسی طرح قرآن پاک میں ہر مشکل اور ہر بیماری کا علاج موجودہے اور بالکل اسی طرح سورۃ القدر کو بھی پڑھنے کے زبردست اور مخصوص قسم کے فوائد ہیں اگر کسی

کو خارش ہو گئی ہو چاہے خشک یا تر اس کےلیے با وضو سورۃ القدر پڑھ کر مریض پر دم کریں اور پانی پر دم کر کے مریض کو پلائیں انشاءاللہ تعالیٰ خارش سے نجات حاصل ہوگی۔ جو کوئی اس سورۃ کو با وضو سوتے وقت تین دفعہ پڑھے اس کےدل سےشیطانی خیالات دور ہو ں گے اور اطمینان قلب حاصل ہو گا ۔اگر شوق الہی میں 21 مرتبہ پڑھیں مرنے کے بعد اس کی قبرپر فضاء اور دن کی طرح روشن ہو گی۔ اگر دنیاوی کاروبار کی ترقی کےلیے چلتے پھرتے پڑھیں گے تو دولت اورعزت حاصل ہوگی جو کوئی صبح اور شام تین تین بار روزانہ اس سورۃ کو پڑھتا رہے گا عزیز خلائق اور ذی عزت ہوگا چینی کے برتن پر لکھ کر اورگھول کر پلانا دفع مرض ہے جو ہر وضو کے بعد آسمان کی طرف نظر کرکےایک بار اس کو پڑھ لیا کریں گاتو انشاءاللہ تعالیٰ اس کی نظر کبھی کمزور نہ ہوگی ـ

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *