شعبان تیسری جمعرات اور جمعہ کا وظیفہ

جیسا کہ شعبان کا مہینہ چل رہا ہے اس ماہ مبارک کا ایک ایک دن بہت فضیلت والا ہے کیونکہ آقا ﷺ نے فر ما یا کہ یہ مجھ محمد ﷺ کا مہینہ ہے۔ اور اس ماہ مبارک میں کی جا نے والی عبادات اور مانگی جانے والی دعائیں اللہ تعالیٰ قبول فر ما تا ہے آج کا عمل اس ماہِ مبارک کی تیسری جمعرات اور جمعہ کا بہت ہی

پیارا عمل ہے جس کو اگر آپ ان دونوں دنوں میں پڑھ لیا تو اللہ کے حکم سے آپ کی تمام جائز حاجات اور پریشانیاں قبول و منظور ہوں گی یہ عمل کس چیز کا ہے اور اس کو کس وقت میں پڑھنا ہے اور ان دو دنوں میں پڑھنے سے آپ کیا کیا مقاصد حاصل کر سکتے ہیں آج ہم ان تمام باتوں کا ذکر کر یں گے ۔ ہمارے معاشرے میں کم ہی ایسے لوگ ہیں جو خوشحال اور خوش بختی کی زندگی گزار رہے ہیں اگر زیادہ تر لوگوں سے بات کی جا ئے ان سے پو چھا جا ئے تو ہر کوئی مشکلات پریشانیوں اور مفلسی اور رزق کی تنگی میں مبتلا نظر آ تا ہے اور اگر کسی بھائی کو معاشی تنگی نہیں ہے یا اس کی اولاد نا فرما ن ہے یا پھر بیماریوں نے اس کے گھر میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور ایسی ہی تنگ دستیاں اور مشکلات ہر کسی کی زندگی کا حصہ بنتی جا رہی ہیں۔ آج ہم آپ کو جمعرات اور جمعہ کے دو دن کا ایک بہت ہی مجرب اور انتہائی قیمتی پیارا اور عظیم عمل بتائیں گے ہر جائز حاجت کو پوری کرنے مشکلات کو ختم کرنے اور ہر طرح کی رکاوٹ کو

ختم کرنے کے ساتھ ساتھ بیماریوں سے نجات اور شادیوں کی رکاوٹ کو ختم کرنے کے لیے یہ عمل نہایت ہی مجرب ہے اس کو دو دن تک کر نا ہے دن دن یہ عمل اگر کر لیں گے یعنی تیسری جمعرات اور تیسری جمعہ کے دن جو شعبان المعظم کے ہیں اور کامل یقین کے ساتھ کیا تو انشاء اللہ آپ کی ہر پریشانی اور مشکل کو دور فر ما دے گا۔ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فر ما یا کہ حضرت یو نس ؑ کی وہ دعا جو انہوں نے مچھلی کے پیٹ میں پڑھی تھی جس دعا کو آیتِ کر یمہ کہا جا تا ہے یہ آپ نے اس دعا کو پڑھنا ہے اس دعا کو پڑھنے کا طریقہ انتہائی آسان ہے یہ دو دن کا عمل ہے تو آپ نے نمازِ مغرب جمعرات کا روز جیسے ہی شروع ہو تو نمازِ مغرب کے بعد صلوۃ الحاجت ادا کر نی ہے اور اس کو رات کے کسی بھی وقت ادا کر سکتے ہیں ۔ آپ نے جیسے ہی دو رکعت کی نماز ادا کر لی اور جمعہ کے دن بھی مغرب کی نماز کے بعد دو ر کعت صلوۃ الحاجت کے نفل ادا کر لینے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *