رمضان کی گیارہویں شب کا عمل یا د کرلو یہ دو لفظ اس رات جاگ کر پڑھ لینا اللہ تعالیٰ کی رحمت ،مدد ، نصرت نازل ہوگی

حضوراکرم ﷺ کا ارشا د ہے کہ : کہ لوگوں کثرت کے ساتھ استغفار کیا کرو۔ کثرت کے ساتھ “لاالہ الا اللہ” پڑھا کرو۔ پس یہ دو باتیں ہیں جن کے ذریعے تم اپنے رب کو راضی کرو گے۔ توآج کی اس حدیث کے اندر دو ہی کلمات کو جووظیفہ ہے وہ آ پ کے حوالے کیا جائے گا۔ رمضان المبارک کی گیارہویں شب

جو ہے ۔ گیارہواں جو دن ہے وہ ہماری زندگیوں میں قریب سے قریب ترآتا ہوا نظرآرہا ہے۔ اللہ تعالیٰ نبی پاک ﷺ کا صدقہ یہ دن دیکھنے کی توفیق رفیق نصیب فرمائے۔ آج جو عمل آپ کو بتایا جائے گا۔ ماہ رمضان میں رزق کی برسات کا وظیفہ ہے۔ اس عمل کی برکت سے اللہ آپ کے گھر میں رزق کی تنگدستی کو دور فرمادے گا۔ رزق کی فروانی کو ختم کردے گا۔ اور رزق پورا سال آپ کے گھر میں بارش بن کر برسے گا۔ ماہ رمضان کی فضیلت کو ہرکوئی جانتا ہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اس مہینے میں ہمارے لیے اپنی رحمتوں کی برسات کی ہے۔ اور ہم پر اپنی خاص نظر کرم کی ہے۔ اس ماہ کے اندر نوافل کاثواب سنتوں کے برابر ہوجاتا ہے۔ اور سنتوں کاثواب فرضوں کے برابر ہوجاتاہےاور فرضو ں کا ثواب ستر گنا بڑھا دیا جاتاہے۔ انشاءاللہ ! اس عمل کی برکت سے اللہ کی رحمت ہوگی۔ اس عمل کو جیسے بتا یا جائے ویسے ہی کرناہے۔ عمل کےدوران کسی قسم کی گفتگو نہیں کرنی ۔ آپ جو بھی عمل کریں گے ۔ اس کے اول وآخر درود پا ک لازمی پڑھناہے۔ جس دن اس عمل کو کرنا ہے اس دن کوشش پور ی کریں۔ کہ پانچ وقت کی نماز جو ہے وہ پابندی کے ساتھ ادا کریں۔ انشاءاللہ! آپ کو اس عمل کرنے کا فائدہ ہوگا۔ یہ عمل چھوٹا

سا ہے۔ مگر اس کے فائدے بہت زیادہ ہیں۔ رمضان المبارک کا خصوصی وظیفہ ہے اور گیا رہویں شب دن کا بہت اعلی ٰوظیفہ ہے۔ فرمان مصطفی ٰ ﷺ ہے کہ : اس مہینے میں چار باتو ں کی کثرت کرو۔ ان میں دو ایسی ہیں۔ جن کے ذریعے تم اپنے رب عزوجل کو راضی کروگے ۔ اور بقیہ دو سے تمہیں بے نیازی نہیں۔ پس وہ دو باتیں جن کے ذریعے تم اپنے رب کو راضی کرو گے ۔ اور ” لا الہ الا اللہ ” اور “استغفار” کرنا ۔ اور جبکہ وہ دو باتیں جن سے تم بے پروا ہ نہیں ۔ وہ یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ سے جنت طلب کرنا۔ اورجہنم سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرنا۔ اول وآخر درود پاک پڑھناہے۔ اور درمیان کے اندر ” لا الہ الا اللہ “یہ دولفظ ہی بنتے ہیں دو کلمے ہی بنتے ہیں۔ اور چھ سو مرتبہ یہ کلمات پڑھنے ہیں ۔ تنہائی میں پڑھنا ہے۔ سحری کےوقت پڑھناہے۔ افطاری کے وقت پڑھنا ہے۔اور ساتھ میں یہ دو لفظ “استغفراللہ ” یہ ایک سو اکیس مرتبہ پڑھنے ہیں۔ “لا الہ الا اللہ” کو چھ سو مرتبہ پڑھناہے۔ “استغفراللہ ” اسے ایک سو اکیس مرتبہ پڑھناہے۔ یہ پڑھنے کے بعد اپنے نیک مقاصد کے حصول کےلیے ، کامیابی کے لیے ، رزق کی خوشحالی کےلیے ، دیگر جو آپ کے اور میرے معاملات ہیں۔ ان معاملات کو سامنے رکھ کر آپ نے اس عمل کو کرناہے۔ انشاءاللہ! پورا سال اتنا رزق او ر دولت ملے گی۔ کہ گھر میں رکھنے کے لیے جگہ کم پڑجائے گی۔ اور اللہ تعالیٰ کےکرم سے آپ کو ایسی جگہوں سے کامیابیاں ملیں گی۔ کہ آپ حیران تر ہوجاؤ گے۔ اللہ سے جو دعا مانگیں گے انشاءاللہ! وہ دعا قبول ہوگی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *