پرانی سے پرانی قبض کا فوری خاتمہ۔

قبض ایک ایسی بیماری ہے اگر اس کا علاج نہ کیا جا ئے تو اس کی وجہ سے مختلف بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو اس خطرناک بیماری سے نجات مل جا ئے تو یہ ریمیڈی آپ کے لیے ہے۔ قبض اُم الامراض بھی کہتے ہیں یعنی سو بیماریوں ماں ہے قبض کی وجہ سے انسان ذہنی تناؤ بلڈ پریشر

شوگر اور بہت سی مختلف قسم کی بیماریوں سے مبتلا ہو جا تا ہے ۔ اچھی خوراک کا استعمال کر یں ایسی خوراک جس میں فائبر کی مقدار زیادہ ہو اور ورزش کر یں ان سب طریقوں پر عمل کرنے سے نہ صرف آپ قبض سے نجات پا سکتے ہیں بلکہ آپ کا جسم بھی ٹھیک ہو جا ئے گا۔ اور آپ ذہنی طور پر تروتازہ محسوس کر یں گے قبض سے نجات حاصل کرنے کے لیے آپ نے ایک گلاس گرم دودھ میں روغنِ بادام دو چمچ ڈال کر روزانہ رات سونے سے قبل پینا ہے جس طرح کی بھی جتنی بھی پرانی قبض ہو گی اس کا نام و نشان مٹ جا ئے گا اس کو آپ نے تقریباً تین ہفتے استعمال کر نا ہے انشاء اللہ شفاء ملے گی آپ نے روزانہ کم از کم چار لیٹر پانی نیم گرم پینا ہے صبح و شام سرسوں کے تیل کی مالش پیٹ پرکر نی ہے اگر کسی کو روغنِ بادام پسند نہیں ہے تو وہ گرم دودھ میں دیسی گھی کا ایک چمچا ملا کر پئیے ۔ انشاء اللہ شفاء ملے گی خربوزہ تربوز پپیتے کا زیادہ سے زیادہ استعمال کر یں امرود کا استعمال کر یں سالاد کا استعمال کر یں انشاء اللہ آپ کو شفاء ملے گی

آپ نے دن میں دو مر تبہ اسپغول کا چھلکا دودھ میں ڈال کر پینا ہے نیم گرم دودھ میں کیونکہ ہماری نئی نسل عموماً لیٹ نائٹ کھانا کھاتی ہے جس کی وجہ سے ان کی معدہ کا نظام ٹھیک نہیں ہو تا اور ان کو تیزابیت اور معدے کی خرابی کے مسئلوں سے دوچار رہنا پڑتا ہے اور کھانے کی روٹین سیٹ نہیں ہو تی جس کی وجہ سے وہ قبض کے مسئلے سے دوچار ہو نا پڑتا ہے اور بازار کے کھانے اور تلی ہو ئی چیزوں سے پر ہیز کر یں اور کھٹی چیزوں سے بھی پرہیز کر یں۔ آئیے آپ کو ایسے کھانوں اور طریقوںکے بارے میں بتاتے ہیں جن پر عمل کرکے آپ قبض سے بچ سکتے ہیں۔ اگر پیٹ کی بیماریوں کے لئے کسی قدرتی چیز کا نام لیا جائے تو سونف اس میں سب سے زیادہ مفید ہے۔اس کے استعمال سے آنتوں کو سکون ملے گا اور پیٹ سے گیس خارج ہوگی اور قبض سے نجات ملے گی۔آپ چاہیں تو ایک چمچ سونف کو ایک گلاس پانی میں ڈال کر ابالیں اور آدھا پانی رہ جانے پر یہ مشروب پی لیں،باقاعدہ استعمال سے آپ واضح فرق دیکھیں گے۔زیرہ کھانوں اور رائتے میں استعمال کیا جانے والا زیرہ آپ کی قبض کے لئے بھی بہت مفید ہے۔اس کی وجہ سے معدے میں موجود اچھے بیکٹیریا کی تعادا میں اضافہ ہوتا ہے اور قبض دور ہوجاتی ہے۔اسے بھی ابال کر قہوہ کی طرح پیا جائے تو کافی سکون ملتا ہے

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *